مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:54 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3660، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 434 پر ہے۔

وَحِيلَ بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ مَا يَشۡتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشۡيَاعِهِم مِّن قَبۡلُۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ فِي شَكّٖ مُّرِيبِۭ

ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا1 جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا2، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی آخرت میں وہ چاہیں گے کہ ان کا ایمان قبول کرلیا جائے، عذاب سے ان کی نجات ہوجائے، لیکن ان کے درمیان اور ان کی اس خواہش کے درمیان پردہ حائل کردیا یعنی اس خواہش کو رد کردیا جائے گا۔
  2. 2 یعنی پچھلی امتوں کا ایمان اس وقت قبول نہیں کیا گیا جب وہ عذاب کے معائنے کے بعد ایمان لائیں۔
  3. 3 اس لئے اب معائنہ عذاب کے بعد ان کا ایمان بھی کس طرح قبول ہوسکتا ہے؟ حضرت قتادہ فرماتے ہیں ریب وشک سے بچو، جو شک کی حالت میں فوت ہوگا، اسی حالت میں اٹھے گا اور جو یقین پر مرے گا، قیامت والے دن یقین پر ہی اٹھے گا۔ (ابن کثیر)۔

34:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:54 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:54

Al-Mukhtasar

54- ان جھٹلانے والوں کو زندگی کی لذتیں حاصل کرنے سے جن کی وہ خواہش کریں گے، روک دیا جائے گا اور انھیں کفر سے توبہ کا موقع دیا جائے گا نہ ان کے لیے آگ سے نجات کی کوئی صورت ہوگی، نیز دنیا کی طرف انھیں لوٹنے بھی نہیں دیا جائے گا جیساکہ ان سے پہلے ان جیسی جھٹلانے والی امتوں کے ساتھ کیا گیا۔ بلاشبہ وہ رسولوں کی لائی ہوئی توحید باری تعالیٰ اور مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کے بارے میں ایسے شک و تردد کا شکار تھے جو ان کے کفر کا باعث بنا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
434
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
434
نسخ مصحف (612 صفحات)
435
آیت 34:54 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:54 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:54 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 434 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 434 · نسخ مصحف (612 صفحات): 435.

آیت 34:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 34:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:54: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,660 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:54 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play