مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:1

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3661، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 434 پر ہے۔

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ فَاطِرِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ جَاعِلِ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ رُسُلًا أُوْلِيٓ أَجۡنِحَةٖ مَّثۡنَىٰ وَثُلَٰثَ وَرُبَٰعَۚ يَزِيدُ فِي ٱلۡخَلۡقِ مَا يَشَآءُۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ

اس اللہ کے لئے تمام تعریفیں سزاوار ہیں جو (ابتداءً) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے واﻻ1 اور دو دو تین تین چار چار پروں والے فرشتوں کو اپنا پیغمبر (قاصد) بنانے واﻻ ہے2، مخلوق میں جو چاہے زیادتی کرتا ہے3 اللہ تعالیٰ یقیناً ہر چیز پر قادر ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 فَاطِرٌ کے معنی ہیں مخترع، پہلے پہل ایجاد کرنے والا، یہ اشارہ ہے اللہ کی قدرت کی طرف کہ اس نے آسمان وزمین پہلے پہل بغیر نمونے کے بنائے، تو اس کے لئے دوبارہ انسانوں کو پیدا کرنا کون سا مشکل ہے؟
  2. 2 مراد جبرائیل، میکائیل، اسرافیل اور عزرائیل فرشتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ انبیا کی طرف یا مختلف مہمات پر قاصد بنا کر بھیجتا ہے۔ ان میں سے کسی کے دو، کسی کے تین اور کسی کے چار پر ہیں، جن کے ذریعے سے وہ زمین پر آتے اور زمین سے آسمان پر جاتے ہیں۔
  3. 3 یعنی بعض فرشتوں کے اس سے بھی زیادہ پر ہیں، جیسے حدیث میں آتا ہے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، میں نے معراج کی رات جبرئیل (عليه السلام) کو اصلی صورت میں دیکھا، اس کے چھ سو پر تھے (صحيح بخاري، تفسير سورة النجم، باب ، فكان قاب قوسين أو أدنى) بعض نے اس کو عام رکھا ہے، جس میں آنکھ، چہرہ، ناک اور منہ ہر چیز کا حسن داخل ہے۔

35:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:1

Al-Mukhtasar

1-تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو آسمانوں اور زمین کو بغیر کسی سابقہ نمونے کے پیدا کرنے والا ہے۔ وہ جس نے اپنے تقدیری حکم نافذ کرنے کے لیے فرشتوں میں سے کئی پیغام رساں بنائے اور ان میں سے وہ بھی ہے جو انبیاء علیہم السلام کو وحی پہنچاتا ہے۔ اس نے انھیں وہ امانت ادا کرنے کی صلاحیت و قوت بھی عطا کی جو انھیں سونپی گئی، چنانچہ ان میں دو دو، تین تین اور چار چار پروں والے فرشتے ہیں جن کے ساتھ وہ اللہ کے دیے گئے حکم کے نفاذ کے لیے اڑتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے اعضاء، حسن اور آواز میں سے جو چاہے بڑھاتا ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
434
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
434
نسخ مصحف (612 صفحات)
435
آیت 35:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 434 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 434 · نسخ مصحف (612 صفحات): 435.

آیت 35:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 35:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:1: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,661 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play