مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:6 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3612، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 428 پر ہے۔

وَيَرَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ ٱلَّذِيٓ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ ٱلۡحَقَّ وَيَهۡدِيٓ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ

اور جنہیں علم ہے وه دیکھ لیں گے کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے وه (سراسر) حق ہے1 اور اللہ غالب خوبیوں والے کی راه کی رہبری کرتا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہاں رویت سے مراد رویت قلبی یعنی علم یقینی ہے، محض رویت بصری (آنکھ کا دیکھنا) نہیں۔ اہل علم سے مراد صحابہ کرام (رضي الله عنهم) ، یا مومنین اہل کتاب یا تمام ہی مومنین ہیں یعنی اہل ایمان اس بات کو جانتے اور اس پر یقین رکھتے ہیں۔
  2. 2 یہ عطف ہےحق پر، یعنی وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ قرآن کریم اس راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو اس اللہ کا راستہ ہے جو کائنات میں سب پر غالب ہے اور اپنی مخلوق میں محمود (قابل تعریف) ہے۔ اور وہ راستہ کیا ہے؟ توحید کا راستہ جس کی طرف تمام انبیا علیہم السلام اپنی اپنی قوموں کو دعوت دیتے رہے۔

34:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:6

Al-Mukhtasar

6-اہلِ علم صحابہ اور اہلِ کتاب کے ایمان لانے والے علماء اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف جو وحی نازل کی، وہ حق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور وہ اس سب پر غالب رب کے راستے کی طرف راہنمائی کرتی ہے جس پر کوئی غالب نہیں آسکتا، جو دنیا و آخرت میں قابلِ تعریف ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
428
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
428
نسخ مصحف (612 صفحات)
429
آیت 34:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 428 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 428 · نسخ مصحف (612 صفحات): 429.

آیت 34:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 34:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:6: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,612 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play