مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:7 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3613، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 428 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ هَلۡ نَدُلُّكُمۡ عَلَىٰ رَجُلٖ يُنَبِّئُكُمۡ إِذَا مُزِّقۡتُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّكُمۡ لَفِي خَلۡقٖ جَدِيدٍ

اور کافروں نے کہا1 (آؤ) ہم تمہیں ایک ایسا شخص بتلائیں2 جو تمہیں یہ خبر پہنچا رہا ہے3 کہ جب تم بالکل ہی ریزه ریزه ہوجاؤ گے تو تم پھر سے ایک نئی پیدائش میں آؤ گے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یہ اہل ایمان کے مقابلے میں منکرین کا آخرت کا قول ہے جو آپس میں انہوں نے ایک دوسرے سے کہا۔
  2. 2 اس سے مراد حضرت محمد مصطفیٰ (صلى الله عليه وسلم) ہیں جو ان کی طرف اللہ کے نبی بن کر آئے تھے۔
  3. 3 یعنی عجیب وغریب خبر، ناقابل فہم خبر۔
  4. 4 یعنی مرنے کے بعد جب تم مٹی میں مل کر ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے، تمہاری ظاہری وجود ناپید ہوجائے گا، تمہیں قبروں سے دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور دوبارہ وہی شکل وصورت تمہیں عطا کردی جائے گی جس میں تم پہلے تھے۔ یہ گفتگو انہوں نے آپس میں استہزا اور مذاق کے طور پر کی۔

34:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:7

Al-Mukhtasar

7-کافروں نے رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے لائے ہوئے دین کا مذاق اڑاتے اور اس پر حیران ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے کہا: کیا ہم تمھیں ایک ایسے شخص کے بارے میں بتلائیں جو تمھیں خبر دیتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور ریزہ ریزہ ہو جاؤ گے تو عنقریب تمھیں تمھاری موت کے بعد زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
428
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
428
نسخ مصحف (612 صفحات)
429
آیت 34:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 428 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 428 · نسخ مصحف (612 صفحات): 429.

آیت 34:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 34:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:7: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,613 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play