مواد پر جائیں

سورۃ ص 38:43

یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4013، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 456 پر ہے۔

وَوَهَبۡنَا لَهُۥٓ أَهۡلَهُۥ وَمِثۡلَهُم مَّعَهُمۡ رَحۡمَةٗ مِّنَّا وَذِكۡرَىٰ لِأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ

اور ہم نے اسے اس کا پورا کنبہ عطا فرمایا بلکہ اتنا ہی اور بھی اسی کے ساتھ اپنی (خاص) رحمت سے1 ، اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 بعض کہتے ہیں کہ پہلا کنبہ جو بطور آزمائش ہلاک کر دیا گیا تھا، اسے زندہ کر دیا گیا اور اس کے مثل اور مزید کنبہ عطا کر دیا گیا۔ لیکن یہ بات کسی مستند ذریعے سے ثابت نہیں ہے۔ زیادہ صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ اللہ نے پہلے سے زیادہ مال واولاد سے انہیں نواز دیا جو پہلے سے دوگنا تھا۔
  2. 2 یعنی ایوب (عليه السلام) کو یہ سب کچھ ہم نےدوبارہ عطا کیا، تو اپنی رحمت خاص کے اظہار کے علاوہ اس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ اہل دانش اس سے نصیحت حاصل کریں اور وہ بھی ابتلا وشدائد پر اسی طرح صبر کریں جس طرح ایوب (عليه السلام) نے کیا۔

38:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ص 38:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 38:43

Al-Mukhtasar

43- چنانچہ ہم نے ان کی دعا قبول کر لی، ان کی بیماری دور کر دی اور ان کے تمام اہل خانہ بھی انھیں دے دیے۔ نیز ہم نے انھیں اپنی رحمت سے اور ان کے صبر کے صلے کے طور پر اتنے مزید بیٹے اور پوتے عطا کیے۔ عقل والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ صبر کا انجام راحت اور ثواب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
456
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
455
نسخ مصحف (612 صفحات)
456
آیت 38:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 38:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 38:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 456 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 455 · نسخ مصحف (612 صفحات): 456.

آیت 38:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 38:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 38:43: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 38:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 38:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,013 ہے۔

سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔

سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ص مکی ہے۔

کیا آیت 38:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 38:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play