مواد پر جائیں

سورۃ ص 38:44

یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4014، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 456 پر ہے۔

وَخُذۡ بِيَدِكَ ضِغۡثٗا فَٱضۡرِب بِّهِۦ وَلَا تَحۡنَثۡۗ إِنَّا وَجَدۡنَٰهُ صَابِرٗاۚ نِّعۡمَ ٱلۡعَبۡدُ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٞ

اور اپنے ہاتھوں میں تنکوں کا ایک مٹھا (جھاڑو) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر1 ، سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بنده پایا، وه بڑا نیک بنده تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے واﻻ.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بیماری کے ایام میں خدمت گزار بیوی کو کسی بات سے ناراض ہو کر حضرت ایوب (عليه السلام) نے اسے سو کوڑے مارنے کی قسم کھا لی تھی، صحت یاب ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا، کہ سو تنکوں والی جھاڑو لے کر ایک مرتبہ اسے مار دے، تیری قسم پوری ہو جائے گی۔ اس امر میں علما کا اختلاف ہے کہ یہ رعایت صرف حضرت ایوب (عليه السلام) کے ساتھ خاص ہے یا دوسرا کوئی شخص بھی اس طرح سو کوڑوں کی جگہ سو تنکوں والی جھاڑو مار کر حانث ہونے سے بچ سکتا ہے؟ بعض پہلی رائے کے قائل ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ اگر نیت ضرب شدید کی نہ کی ہو تو اس طرح عمل کیا جا سکتا ہے۔ (فتح القدیر) ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی ایک معذور کمزور زانی کو سو کوڑوں کی جگہ سو تنکوں والی جھاڑو مار کر سزا دی۔ (مسند أحمد 5/222 ابن ماجه، كتاب الحدود، باب الكبير والمريض يجب عليه الحد، صححه الألباني) جس سے مخصوص صورتوں میں اس کا جواز ثابت ہوتا ہے۔

38:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ص 38:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 38:44

Al-Mukhtasar

44- جب ایوب علیہ السلام اپنی بیوی سے ناراض ہوئے تو قسم کھا لی کہ وہ اسے ضرور سو کوڑے ماریں گے۔ ہم نے ان سے کہا: اے ایوب! اپنی قسم پوری کرنے کے لیے اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مُٹھا لے کر اسے مار دو اور جو قسم تم نے اٹھائی ہے، اس کے خلاف نہ کرو، چنانچہ انھوں نے تنکوں کا ایک مُٹھا پکڑا اور اس کے ساتھ بیوی کو مارا۔ بلاشبہ ہم نے انھیں جس آزمائش میں ڈالا، اس میں انھیں صابر پایا۔ وہ نہایت ہی اچھے بندے تھے۔ بلاشبہ وہ اللہ کی طرف کثرت سے رجوع کرنے والے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
456
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
456
نسخ مصحف (612 صفحات)
457
آیت 38:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 38:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 38:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 456 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 456 · نسخ مصحف (612 صفحات): 457.

آیت 38:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 38:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 38:44: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 38:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 38:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,014 ہے۔

سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔

سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ص مکی ہے۔

کیا آیت 38:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 38:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play