سورۃ ص 38:8
یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3978، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 453 پر ہے۔
أَءُنزِلَ عَلَيۡهِ ٱلذِّكۡرُ مِنۢ بَيۡنِنَاۚ بَلۡ هُمۡ فِي شَكّٖ مِّن ذِكۡرِيۚ بَل لَّمَّا يَذُوقُواْ عَذَابِ
کیا ہم سب میں سے اسی پر کلام الٰہی نازل کیا گیا ہے1 ؟ دراصل یہ لوگ میری وحی کی طرف سے شک میں ہیں2، بلکہ (صحیح یہ ہے کہ) انہوں نے اب تک میرا عذاب چکھا ہی نہیں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی مکے میں بڑے بڑے چودہری اور رئیس ہیں، اگر اللہ کسی کو نبی بنانا ہی چاہتا تو ان میں سے کسی کو بناتا۔ ان سب کو چھوڑ کر وحی ورسالت کے لئے محمد ( (صلى الله عليه وسلم) ) کا انتخاب بھی عجیب ہے؟ یہ گویا انہوں نے اللہ کے انتخاب میں کیڑے نکالے۔ سچ ہےخوئے بدر ابہانہ بسیار۔ دوسرے مقام پر بھی یہ مضمون بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً سورۂ زخرف: 32-31۔
- 2 یعنی ان کا انکاراس لئے نہیں ہے کہ انہیں محمد (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت کا علم نہیں ہے یا آپ کی سلامت عقل سے انہیں انکار ہے بلکہ یہ اس وحی کے بارے میں ہی ریب وشک میں مبتلا ہیں جو آپ پر نازل ہوئی، جس میں سب سے نمایاں توحید کی دعوت ہے۔
- 3 کیونکہ عذاب کا مزہ چکھ لیتے تو اتنی واضح چیز کی تکذیب نہ کرتے۔ اور جب یہ اس تکذیب کا واقعی مزہ چکھیں گے تو وہ وقت ایسا ہوگا کہ پھر نہ تصدیق کام آئے گی، نہ ایمان ہی فائدہ دے گا۔
38:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 38:8
Al-Mukhtasar
8- کیا یہ صحیح ہے کہ ہم سب کو چھوڑ کر خاص اسی پر قرآن نازل ہو اور ہم پر نازل نہ ہو، حالانکہ ہم سردار اور بڑے ہیں۔ بلکہ یہ مشرک آپ پر نازل ہونے والی وحی کے بارے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں اور انھوں نے ابھی تک اللہ کا عذاب نہیں چکھا، اس لیے اس کی ڈھیل سے دھوکے میں مبتلا ہیں۔ اگر وہ عذاب کا مزہ چکھ لیتے تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر و شرک کرنے اور آپ کی طرف آنے والی وحی میں شک کرنے کی جرأت نہ کرتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 453
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 453
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 454
آیت 38:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 38:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 38:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 453 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 453 · نسخ مصحف (612 صفحات): 454.
آیت 38:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 38:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 38:8: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 38:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 38:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,978 ہے۔
سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ص مکی ہے۔
کیا آیت 38:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 38:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔