سورۃ طٰہٰ 20:130 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 130 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2478، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 321 پر ہے۔
فَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوعِ ٱلشَّمۡسِ وَقَبۡلَ غُرُوبِهَاۖ وَمِنۡ ءَانَآيِٕ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡ وَأَطۡرَافَ ٱلنَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرۡضَىٰ
پس ان کی باتوں پر صبر کر اور اپنے پروردگار کی تسبیح اور تعریف بیان کرتا ره، سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے سے پہلے، رات کے مختلف وقتوں میں بھی اور دن کے حصوں میں بھی تسبیح کرتا ره1 ، بہت ممکن ہے کہ تو راضی ہو جائے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 بعض مفسرین کے نزدیک تسبیح سے مراد نماز ہے اور وہ اسے پانچ نمازوں سے مراد لیتے ہیں۔ طلوع شمس سے قبل فجر، ٖغروب سے قبل، عصر رات کی گھڑیوں سے مغرب و عشاء اور اطراف النھار سے ظہر کی نماز مراد ہے کیونکہ ظہر کا وقت، یہ نماز اول کا طرف آخر اور نہار آخر کا طرف اول ہے۔ اور بعض کے نزدیک ان اوقات میں ایسے ہی اللہ کی تسبیح و توحید ہے، جس میں نماز، تلاوت، ذکر اذکار، دعا مناجات اور نوافل سب داخل ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ آپ ان مشرکین کی تکذیب سے بد دل نہ ہوں۔ اللہ کی تسبیح و تحمید کرتے رہیں۔ اللہ تعالٰی جب چاہے گا، ان کی گرفت فرما لے گا۔
- 2 یہ متعلق ہے فَسَبِّحْ سے یعنی ان اوقات میں تسبیح کریں، یہ امید رکھتے ہوئے کہ اللہ کے ہاں آپ کو وہ مقام و درجہ حاصل ہو جائے گا جس سے آپ کا نفس راضی ہو جائے۔
20:130 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:130
Al-Mukhtasar
130- سو اے رسول! آپ کو جھٹلانے والے جن باطل اوصاف کو آپ سے منسوب کرتے ہیں، اس پر صبر کریں۔ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی خوب تسبیح کریں سورج طلوع ہونے سے پہلے نمازِ فجر میں اور غروبِ آفتاب سے پہلے نماز عصر میں اور رات کی گھڑیوں، یعنی نماز مغرب اور عشاء میں، اور دن کا پہلا آدھا حصہ ختم ہونے پر سورج ڈھلنے کے بعد نمازِ ظہر میں اور دن کا دوسرا آدھا حصہ ختم ہونے پر نماز مغرب میں۔ اس امید پر کہ آپ اللہ سے وہ ثواب حاصل کر لیں جس سے آپ خوش ہو جائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 321
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 321
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 322
آیت 20:130 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:130 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:130 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 321 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 321 · نسخ مصحف (612 صفحات): 322.
آیت 20:130 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 20:130 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:130: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:130 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:130 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,478 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:130 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:130 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔