سورۃ طٰہٰ 20:134 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 134 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2482، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 321 پر ہے۔
وَلَوۡ أَنَّآ أَهۡلَكۡنَٰهُم بِعَذَابٖ مِّن قَبۡلِهِۦ لَقَالُواْ رَبَّنَا لَوۡلَآ أَرۡسَلۡتَ إِلَيۡنَا رَسُولٗا فَنَتَّبِعَ ءَايَٰتِكَ مِن قَبۡلِ أَن نَّذِلَّ وَنَخۡزَىٰ
اور اگر ہم اس سے1 پہلے ہی انہیں عذاب سے ہلاک کر دیتے تو یقیناً یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہمارے پاس اپنا رسول کیوں نہ بھیجا؟ کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اس سے پہلے کہ ہم ذلیل ورسوا ہوتے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مراد آخر الزماں پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔
20:134 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:134
Al-Mukhtasar
134- اگر نبیٔ کریم صلى اللہ عليہ وسلم کو جھٹلانے والے ان لوگوں کی طرف کوئی رسول بھیجنے اور کتاب نازل کرنے سے پہلے ان کے کفر و عناد کی وجہ سے ہم ان پر کوئی عذاب نازل کر کے انھیں ہلاک کر دیتے تو وہ قیامت کے دن اپنے کفر سے معذرت کرتے ہوئے ضرور کہتے: اے ہمارے رب! تو نے دنیا میں ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم اس پر ایمان لاتے اور تیرے عذاب کی وجہ سے جو ذلت اور رسوائی اٹھا رہے ہیں، اس سے پہلے ہی اس کی لائی ہوئی آیات کی پیروی کرتے؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 321
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 321
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 322
آیت 20:134 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:134 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:134 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 321 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 321 · نسخ مصحف (612 صفحات): 322.
آیت 20:134 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 20:134 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:134: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:134 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:134 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,482 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:134 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:134 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔