مواد پر جائیں

سورۃ طٰہٰ 20:133 طه

یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 133 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2481، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 321 پر ہے۔

وَقَالُواْ لَوۡلَا يَأۡتِينَا بِـَٔايَةٖ مِّن رَّبِّهِۦٓۚ أَوَلَمۡ تَأۡتِهِم بَيِّنَةُ مَا فِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ

انہوں نے کہا کہ یہ نبی ہمارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں ﻻیا1 ؟ کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کی واضح دلیل نہیں پہنچی؟2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ان کی خواہش کے مطابق نشانی، جیسے ثمود کے لئے اونٹنی ظاہر کی گئی۔
  2. 2 ان سے مراد تورات، انجیل اور زبور وغیرہ ہیں، یعنی کیا ان میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کی صفات موجود نہیں، جن سے ان کی نبوت کی تصدیق ہوتی ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ کیا ان کے پاس پچھلی قوموں کے حالات نہیں پہنچے کہ انہوں نے جب اپنی حسب خواہش معجزے کا مطالبہ کیا اور وہ انہیں دکھا دیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ ایمان نہیں لائے، تو انہیں ہلاک کر دیا گیا۔

20:133 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ طٰہٰ
0/135
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي طٰہٰ 20:133 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 20:133

Al-Mukhtasar

133- نبیٔ کریم صلى اللہ عليہ وسلم کو جھٹلانے والے ان کافروں نے کہا: محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں لاتے جو آپ کی سچائی کی دلیل ہو اور یہ واضح کرے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ کیا ان جھٹلانے والوں کے پاس قرآن نہیں آیا جو اپنے سے پہلی آسمانی کتابوں کی تصدیق ہے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
321
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
321
نسخ مصحف (612 صفحات)
322
آیت 20:133 کس سورت میں ہے؟

سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.

آیت 20:133 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 20:133 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 321 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 321 · نسخ مصحف (612 صفحات): 322.

آیت 20:133 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 20:133 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 20:133: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 20:133 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 20:133 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,481 ہے۔

سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔

سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔

کیا آیت 20:133 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 20:133 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play