سورۃ طٰہٰ 20:71 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2419، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 316 پر ہے۔
قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِي عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَۖ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَٰفٖ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ فِي جُذُوعِ ٱلنَّخۡلِ وَلَتَعۡلَمُنَّ أَيُّنَآ أَشَدُّ عَذَابٗا وَأَبۡقَىٰ
فرعون کہنے لگا کہ کیا میری اجازت سے پہلے ہی تم اس پرایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا بزرگ ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے، (سن لو) میں تمہارے پاؤں الٹے سیدھے1 کٹوا کر تم سب کو کھجور کے تنوں میں سولی پر لٹکوا دوں گا، اور تمہیں پوری طرح معلوم ہوجائے گا کہ ہم میں سے کس کی مار زیاده سخت اور دیرپا ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مِنْ خِلافٍ (الٹے سیدھے) کا مطلب ہے سیدھا ہاتھ تو بایاں پاؤں یا بایاں ہاتھ تو سیدھا پاؤں۔
20:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:71
Al-Mukhtasar
71- فرعون نے جادوگروں کے ایمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اور انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا: کیا تم موسیٰ پر ایمان لے آئے ہو اس سے پہلے کہ میں تمھیں اس کی اجازت دیتا؟ اے جادوگرو! یقیناً موسیٰ تمھارا بڑا (اور استاد) ہے جس نے تمھیں جادو سکھایا ہے، اس لیے میں ضرور تم میں سے ہر ایک کے پاؤں اور ہاتھ مخالف سمت میں کاٹوں گا (دایاں پاؤں اور بایاں ہاتھ یا اس کے برعکس) اور تمھارے جسموں کو کھجور کے تنوں پر لٹکاؤں گا حتی کہ تم مر جاؤ اور تم دوسرے لوگوں کے لیے عبرت بنو۔ اس وقت تمھیں پتہ چلے گا کہ کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیرپا ہے، میرا یا موسیٰ کے رب کا؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 316
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 316
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 317
آیت 20:71 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:71 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:71 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 316 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 316 · نسخ مصحف (612 صفحات): 317.
آیت 20:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 20:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:71: حروف کی تعداد 116، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,419 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:71 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔