سورۃ طٰہٰ 20:72 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2420، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 316 پر ہے۔
قَالُواْ لَن نُّؤۡثِرَكَ عَلَىٰ مَا جَآءَنَا مِنَ ٱلۡبَيِّنَٰتِ وَٱلَّذِي فَطَرَنَاۖ فَٱقۡضِ مَآ أَنتَ قَاضٍۖ إِنَّمَا تَقۡضِي هَٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَآ
انہوں نے جواب دیا کہ ناممکن ہے کہ ہم تجھے ترجیح دیں ان دلیلوں پر جو ہمارے سامنے آچکیں اور اس اللہ پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے1 اب تو تو جو کچھ کرنے وﻻ ہے کر گزر، تو جو کچھ بھی حکم چلا سکتا ہے وه اسی دنیوی2 زندگی میں ہی ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ ترجمہ اس صورت میں ہے جب وَالَّذِي فَطَرَنَا کا عطف مَا جَاءَنَا پر ہو اور یہ بھی صحیح ہے تاہم بعض مفسرین نے اسے قسم قرار دیا ہے۔ یعنی قسم ہے اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا، ہم تجھے ان دلیلوں پر ترجیح نہیں دیں گے جو ہمارے سامنے آ چکیں۔
- 2 یعنی تیرے بس میں جو کچھ ہے وہ کر لے ہمیں معلوم ہے کہ تیرا بس صرف اس دنیا میں ہی چل سکتا ہے جب کہ ہم جس پروردگار پر ایمان لائے ہیں اس کی حکمرانی تو دنیا وآخرت دونوں جگہوں پر ہے مرنے کے بعد ہم تیری حکمرانی اور تیرے ظلم وستم سے تو بچ جائیں گے، کیونکہ جسموں سے روح کے نکل جانے کے بعد تیرا اختیار ختم ہو جائے گا۔ لیکن اگر ہم اپنے رب کے نافرمان رہے ،تو ہم مرنے کے بعد بھی رب کے اختیار سے باہر نہیں نکل سکتے، وہ ہمیں سخت عذاب دینے پر قادر ہے۔ رب پر ایمان لانے کے بعد ایک مومن کی زندگی میں جو عظیم انقلاب آنا اور دنیا کی بےثباتی اور آخرت کی دائمی زندگی پر جس طرح یقین ہونا چاہیے اور پھر اس عقیدہ وایمان پر جو تکلیفیں آئیں، انہیں جس حوصلہ وصبر اور عزم و استقامت سے برداشت کرنا چاہیے، جادو گروں نے اس کا ایک بہترین نمونہ پیش کیا کہ ایمان لانے سے قبل کس طرح وہ فرعون سے انعامات اور دنیاوی جاہ ومنصب کے طالب تھے لیکن ایمان لانے کے بعد کوئی ترغیب وتحریض انہیں متزلزل کر سکی نہ تشدید وتعذیب کی دھمکیاں انہیں ایمان سے منحرف کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔
20:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:72
Al-Mukhtasar
72- جادوگروں نے فرعون سے کہا: اے فرعون! ہم ان واضح آیات کی پیروی چھوڑ کر جو ہمارے پاس آئی ہیں، تیری اتباع کو کبھی ترجیح نہیں دیں گے۔ ہم تجھے کبھی اپنے پیدا کرنے والے اللہ پر فضیلت نہیں دیں گے۔ تو نے ہمارا جو کرناہے کر لے۔ ہم پر تیرا تسلط صرف اس فانی دنیا میں ہے اور بہت جلد تیرے اقتدار کا سورج ڈھل جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 316
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 316
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 317
آیت 20:72 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:72 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:72 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 316 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 316 · نسخ مصحف (612 صفحات): 317.
آیت 20:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 20:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:72: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,420 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:72 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔