مواد پر جائیں

سورۃ طٰہٰ 20:87 طه

یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 87 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2435، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 317 پر ہے۔

قَالُواْ مَآ أَخۡلَفۡنَا مَوۡعِدَكَ بِمَلۡكِنَا وَلَٰكِنَّا حُمِّلۡنَآ أَوۡزَارٗا مِّن زِينَةِ ٱلۡقَوۡمِ فَقَذَفۡنَٰهَا فَكَذَٰلِكَ أَلۡقَى ٱلسَّامِرِيُّ

انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنےاختیار سے آپ کے ساتھ وعدے کا خلاف نہیں کیا1 ۔ بلکہ ہم پر زیورات قوم کے جو بوجھ ﻻد دیے گئے تھے انہیں ہم نے ڈال دیا، اور اسی طرح سامری نے بھی ڈال دیئے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ہم نے اپنے اختیار سے یہ کام نہیں کیا بلکہ غلطی ہم سے اضطراری طور پر ہوگئی، آگے اس کی وجہ بیان کی۔

20:87 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ طٰہٰ
0/135
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي طٰہٰ 20:87 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 20:87

Al-Mukhtasar

87- موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہا: اے موسیٰ! ہم نے آپ کے وعدے کی مخالفت اپنی مرضی سے نہیں کی بلکہ مجبوری کی حالت میں کی۔ درحقیقت ہم پر قومِ فرعون کے زیورات کا بوجھ لادا گیا تو ہم نے اس سے جان چھڑانے کے لیے اسے ایک گڑھے میں پھینک دیا۔ جونہی ہم نے وہ زیورات گڑھے میں پھینکے، سامری نے بھی وہ مٹی اس میں ڈال دی جو اس نے جبریل علیہ السلام کے گھوڑے کے قدم والی جگہ سے لی تھی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
317
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
318
نسخ مصحف (612 صفحات)
319
آیت 20:87 کس سورت میں ہے؟

سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.

آیت 20:87 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 20:87 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 317 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 318 · نسخ مصحف (612 صفحات): 319.

آیت 20:87 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 20:87 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 20:87: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 20:87 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 20:87 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,435 ہے۔

سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔

سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔

کیا آیت 20:87 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 20:87 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play