سورۃ طٰہٰ 20:88 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 88 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2436، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 318 پر ہے۔
فَأَخۡرَجَ لَهُمۡ عِجۡلٗا جَسَدٗا لَّهُۥ خُوَارٞ فَقَالُواْ هَٰذَآ إِلَٰهُكُمۡ وَإِلَٰهُ مُوسَىٰ فَنَسِيَ
پھر اس نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا نکال کھڑا کیا یعنی بچھڑے کا بت، جس کی گائے کی سی آواز بھی تھی پھر کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے1 اور موسیٰ کا بھی، لیکن موسیٰ بھول گیا ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 زِينَةٌ سے زیورات اور الْقَوْمِ سے قوم فرعون مراد ہے۔ کہتے ہیں یہ زیورات انہوں نے فرعونیوں سے عاریتًا لئے تھے، اسی لئے انہیں أَوْزَارٌ وِزْرٌ ( بوجھ) کی جمع، کہا گیاہے، کیونکہ یہ ان کے لئے جائز نہیں تھے، چنانچہ انہیں جمع کر کے ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا، سامری نے بھی (جو مسلمانوں کے بعض گمراہ فرقوں کی طرح) گمراہ تھا ، کچھ ڈالا، (اور وہ مٹی تھی جیسا کہ آگے صراحت ہے) پھر اس نے تمام زیورات کو تپا کر ایک طرح بچھڑا بنا دیا کہ جس میں ہوا کے اندر باہر آنے جانے سے ایک قسم کی آواز پیدا ہوتی تھی۔ اس آواز سے اس نے بنی اسرائیل کو گمراہ کیا کہ موسیٰ (عليه السلام) تو گمراہ ہوگئے ہیں کہ وہ اللہ سے ملنے کے لئے طور پر گئے ہیں، جبکہ تمہارا اور موسیٰ (عليه السلام) کا معبود تو یہ ہے۔
20:88 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:88
Al-Mukhtasar
88- پھر سامری نے بنی اسرائیل کے لیے ان زیورات سے ایک بچھڑے کا بُت بنا ڈالا جس میں روح نہیں تھی۔ وہ گائے کی طرح آواز نکالتا تھا۔ ان میں سے سامری کے کرتب سے فتنے میں مبتلا ہونے والوں نے کہا: یہی تمھارا اور موسیٰ کا معبود ہے جسے وہ بھول گئے ہیں اور یہاں چھوڑ گئے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 318
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 318
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 319
آیت 20:88 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:88 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:88 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 318 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 318 · نسخ مصحف (612 صفحات): 319.
آیت 20:88 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 20:88 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:88: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:88 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:88 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,436 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:88 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:88 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔