مواد پر جائیں

سورۃ یٰسین 36:38 يس

یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3743، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 442 پر ہے۔

وَٱلشَّمۡسُ تَجۡرِي لِمُسۡتَقَرّٖ لَّهَاۚ ذَٰلِكَ تَقۡدِيرُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ

اور سورج کے لئے جو مقرره راه ہے وه اسی پر چلتا رہتا ہے1 ۔ یہ ہے مقرر کرده غالب، باعلم اللہ تعالیٰ کا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اپنے اس مدار (فلک) پر چلتا رہتاہے، جو اللہ نے اس کے لئے مقرر کر دیا ہے، اسی سے اپنی سیر کا آغاز کرتا ہے اور وہیں پر ختم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے ذرا ادھر ادھر نہیں ہوتا، کہ کسی دوسرے سیارے سے ٹکرا جائے۔ دوسرے معنی ہیں (اپنے ٹھہرنے کی جگہ تک) اور اس کا یہ مقام قرار عرش کے نیچے ہے، جیسا کہ حدیث میں ہے جو صفحہ 916 (سورۃ الحج، آیت 18 کا حاشیہ) پر گزر چکی ہے کہ سورج روزانہ غروب کے بعد عرش کے نیچے جا کر سجدہ کرتا ہے اور پھر وہاں سے طلوع ہونے کی اجازت طلب کرتا ہے (صحیح بخاری، تفسیر سورۂ یسں) دونوں مفہوم کے اعتبار سے لِمُسْتقَرٍّ میں لام، علت کے لئے ہے۔ أي: لأجل مُسْتقَرٍّ لَّهَا بعض کہتے ہیں کہ لام، الٰی کے معنی میں ہے، پھر مستقر یوم قیامت ہوگا۔ یعنی سورج کا یہ چلنا قیامت کے دن تک ہے، قیامت والے دن اس کی حرکت ختم ہو جائے گی۔ یہ تینوں مفہوم اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔

36:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یٰسین
0/83
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یٰسین 36:38 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 36:38

Al-Mukhtasar

38- ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی نشانی یہ سورج بھی ہے جو مقرر راستے پر چل رہا ہے جس کی منزل اللہ ہی جانتا ہے جس سے وہ آگے نہیں بڑھتا۔ یہ اندازہ، اس غالب ذات کا ٹھہرایا ہوا ہے جس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ وہ ایسا علم والا ہے کہ اس کی مخلوقات کا کوئی بھی معاملہ اس سے چھپا نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
442
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
443
نسخ مصحف (612 صفحات)
444
آیت 36:38 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.

آیت 36:38 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 36:38 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 442 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 443 · نسخ مصحف (612 صفحات): 444.

آیت 36:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 36:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 36:38: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 36:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 36:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,743 ہے۔

سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔

سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یٰسین مکی ہے۔

کیا آیت 36:38 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 36:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play