سورۃ یٰسین 36:39 يس
یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3744، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 442 پر ہے۔
وَٱلۡقَمَرَ قَدَّرۡنَٰهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَٱلۡعُرۡجُونِ ٱلۡقَدِيمِ
اور چاند کی ہم نے منزلیں مقررکر رکھی ہیں1 ، یہاں تک کہ وه لوٹ کر پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 چاند کی 28 منزلیں ہیں، روزانہ ایک منزل طے کرتا ہے، پھر دو راتیں غائب رہ کر تیسری رات کو نکل آتا ہے۔
- 2 یعنی جب آخری منزل پر پہنچتا ہے تو بالکل باریک اور چھوٹا ہو جاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی ٹہنی ہو، جو سوکھ کر ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔چاند کی انہی گردشوں سے سکان ارض اپنے دنوں، مہینوں اور سالوں کا حساب اور اپنے اوقات عبادات کا تعین کرتے ہیں۔
36:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 36:39
Al-Mukhtasar
39- ان کے لیے اللہ پاک کی توحید کی نشانی یہ چاند بھی ہے جس کی ہر رات کی ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں۔ وہ ابتدا میں چھوٹا ہوتا ہے، پھر بڑھتا ہے اور پھر چھوٹا ہونے لگتا ہے حتی کہ وہ باریکی، جھکاؤ، زردی اور پرانا ہونے میں کھجور کی پرانی اور بوسیدہ ٹیڑھی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 7
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 442
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 443
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 444
آیت 36:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.
آیت 36:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 36:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 442 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 443 · نسخ مصحف (612 صفحات): 444.
آیت 36:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 7.
آیت 36:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 36:39: حروف کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 36:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 36:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,744 ہے۔
سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔
سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یٰسین مکی ہے۔
کیا آیت 36:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 36:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔