مواد پر جائیں

سورۃ یٰسین 36:6 يس

یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3711، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 440 پر ہے۔

لِتُنذِرَ قَوۡمٗا مَّآ أُنذِرَ ءَابَآؤُهُمۡ فَهُمۡ غَٰفِلُونَ

تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے تھے، سو (اسی وجہ سے) یہ غافل ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کو رسول اس لئے بنایا ہے اور یہ کتاب اس لئے نازل کی ہے تاکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) اس قوم کو ڈرائیں جن میں آپ (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے کوئی ڈرانے والانہیں آیا، اس لئے ایک مدت سے یہ لوگ دین حق سے بےخبر ہیں۔ یہ مضمون پہلے بھی کئی جگہ گزرچکا ہے کہ عربوں میں حضرت اسماعیل (عليه السلام) کے بعد، نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے براہ راست کوئی نبی نہیں آیا۔ یہاں بھی اسی چیز کو بیان کیا گیا ہے۔

36:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یٰسین
0/83
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یٰسین 36:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 36:6

Al-Mukhtasar

6-یہ ہم نے آپ کی طرف اس لیے نازل کیا تاکہ آپ ایک قوم کو ڈرائیں اور انھیں خبردار کریں اور وہ ہیں عرب جن کے پاس مدت سے کوئی رسول ڈرانے کے لیے نہیں آیا، اس لیے وہ ایمان اور توحید سے غافل ہیں۔ یہی حالت ہر اس امت کی ہے جس کو ڈرانے کا سلسلہ کٹا رہا، اس لیے انھیں ضرورت ہے کہ ان کے پاس کوئی رسول آئے جو انھیں نصیحت کرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
440
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
440
نسخ مصحف (612 صفحات)
441
آیت 36:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.

آیت 36:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 36:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 440 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 440 · نسخ مصحف (612 صفحات): 441.

آیت 36:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 36:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 36:6: حروف کی تعداد 30، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 36:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 36:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,711 ہے۔

سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔

سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یٰسین مکی ہے۔

کیا آیت 36:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 36:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play