مواد پر جائیں

سورۃ یٰسین 36:7 يس

یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3712، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 440 پر ہے۔

لَقَدۡ حَقَّ ٱلۡقَوۡلُ عَلَىٰٓ أَكۡثَرِهِمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ

ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ﺛابت ہوچکی ہے سو یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جیسے ابوجہل، عتبہ، شیبہ وغیرہ۔ بات ثابت ہونے کا مطلب، اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے کہ ”میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا“۔ (الم السجدۃ: 13) شیطان سے بھی خطاب کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا تھا ”میں جہنم کو تجھ سے اور تیرے پیروکاروں سے بھر دوں گا“۔ (ص: 84) یعنی ان لوگوں نے شیطان کے پیچھے لگ کر اپنےآپ کو جہنم کا مستحق قرار دے لیا، کیونکہ اللہ نے تو ان کو اختیار وحریت ارادہ سے نوازا تھا، لیکن انہوں نے اس کا استعمال غلط کیا اور یوں جہنم کا ایندھن بن گئے۔ یہ نہیں کہ اللہ نے جبراً ان کو ایمان سے محروم رکھا، کیونکہ جبر کی صورت میں تو وہ عذاب کے مستحق ہی قرار نہ پاتے۔

36:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یٰسین
0/83
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یٰسین 36:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 36:7

Al-Mukhtasar

7-ان میں سے اکثریت پر اس وقت اللہ کا عذاب لازم ہوا جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے اس کے رسول کی زبانی حق پہنچ گیا اور وہ اس پر ایمان نہ لائے اور اپنے کفر پر ڈٹے رہے، چنانچہ وہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائیں گے اور نہ اس حق پر عمل کریں گے جو ان کے پاس آیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
440
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
440
نسخ مصحف (612 صفحات)
441
آیت 36:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.

آیت 36:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 36:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 440 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 440 · نسخ مصحف (612 صفحات): 441.

آیت 36:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 36:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 36:7: حروف کی تعداد 30، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 36:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 36:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,712 ہے۔

سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔

سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یٰسین مکی ہے۔

کیا آیت 36:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 36:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play