مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:106 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 106 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1470، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 220 پر ہے۔

وَلَا تَدۡعُ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَۖ فَإِن فَعَلۡتَ فَإِنَّكَ إِذٗا مِّنَ ٱلظَّٰلِمِينَ

اور اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیز کی عبادت مت کرنا جو تجھ کو نہ کوئی نفع پہنچا سکے اور نہ کوئی ضرر پہنچا سکے۔ پھر اگر ایسا کیا تو تم اس حالت میں ﻇالموں میں سے ہو جاؤ گے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اگر اللہ کو چھوڑ کر ایسے معبودوں کو آپ پکاریں گے جو کسی کو نفع نقصان پہنچانے پر قادر نہیں ہیں تو یہ ظلم کا ارتکاب ہوگا، ظلم کے معنی ہیں ”وَضْعُ الشَّيْءِ فِي غَيْرِ مَحِلِّهِ“، کسی چیز کو اس کے اصل مقام سے ہٹا کر کسی اور جگہ رکھ دینا۔ عبادت چونکہ صرف اللہ کا حق ہے جس نے تمام کائنات بنائی ہے اور تمام اسباب حیات بھی وہی پیدا کرتا ہے تو اس مستحق عبادت ذات کو چھوڑ کر کسی اور کی عبادت کرنا نہایت ہی غلط ہے اس لئے شرک کو ظلم عظیم سے تعبیر کیا گیا ہے۔ یہاں بھی خطاب اگرچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کو ہے لیکن اصل مخاطب افراد انسانی اور امت محمدیہ ہے۔

10:106 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:106 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:106

Al-Mukhtasar

106- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اللہ کے سوا مورتیوں اور بتوں وغیرہ کو نہ پکاریں جو نہ نفع کے مالک ہیں کہ آپ کو نفع دے سکیں اور نہ نقصان ان کے اختیار میں ہے کہ آپ کا کچھ بگاڑ سکیں، پھر اگر آپ نے ان کی عبادت کی تو آپ اللہ کے حق میں اور اپنے حق میں زیادتی کرنے والے ظالموں میں سے ہوں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
220
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
220
نسخ مصحف (612 صفحات)
221
آیت 10:106 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:106 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:106 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 220 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 220 · نسخ مصحف (612 صفحات): 221.

آیت 10:106 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 10:106 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:106: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:106 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:106 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,470 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:106 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:106 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play