مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:107 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 107 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1471، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 221 پر ہے۔

وَإِن يَمۡسَسۡكَ ٱللَّهُ بِضُرّٖ فَلَا كَاشِفَ لَهُۥٓ إِلَّا هُوَۖ وَإِن يُرِدۡكَ بِخَيۡرٖ فَلَا رَآدَّ لِفَضۡلِهِۦۚ يُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

اور اگر تم کو اللہ کوئی تکلیف پہنچائے تو بجز اس کے اور کوئی اس کو دور کرنے واﻻ نہیں ہے اور اگر وه تم کو کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کا کوئی ہٹانے واﻻ نہیں1 ، وه اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نچھاور کردے اور وه بڑی مغفرت بڑی رحمت واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 خیر کو یہاں فضل سے اس لئے تعبیر فرمایا کہ اللہ تعلیٰ اپنے بندوں کے ساتھ جو بھلائی کا معاملہ فرماتا ہے، اعمال کے اعتبار سے اگرچہ بندے اس کے مستحق نہیں۔ لیکن یہ محض اس کا فضل ہے کہ وہ اعمال سے قطع نظر کرتے ہوئے، انسانوں پر پھر بھی رحم و کرم فرماتا ہے۔

10:107 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:107 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:107

Al-Mukhtasar

107- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر اللہ تعالیٰ آپ کو کسی مصیبت و آزمائش میں گرفتار کرے اور آپ اسے دور کرنے کی درخواست کریں تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سوا کوئی اسے دور نہیں کر سکتا اور اگر وہ آپ کو آسودگی عطا کرنا چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روک نہیں سکتا، وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے فضل کرے۔ اسے کوئی مجبور کرنے والا نہیں اور اس کے بندوں میں سے جو توبہ کریں، وہ انھیں بہت زیادہ بخشنے والا اور ان پر بہت زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
221
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
221
نسخ مصحف (612 صفحات)
222
آیت 10:107 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:107 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:107 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 221 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 221 · نسخ مصحف (612 صفحات): 222.

آیت 10:107 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 10:107 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:107: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:107 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:107 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,471 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:107 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:107 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play