مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:109 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 109 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1473، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 221 پر ہے۔

وَٱتَّبِعۡ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيۡكَ وَٱصۡبِرۡ حَتَّىٰ يَحۡكُمَ ٱللَّهُۚ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلۡحَٰكِمِينَ

اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے 1 یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے اور وه سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اللہ تعالٰی جس چیز کی وحی کرے، اسے مضبوطی سے پکڑ لیں، جس کا امر کرے، اسے عمل میں لائیں، جس سے روکے رک جائیں اور کسی چیز میں کوتاہی نہ کریں۔ اور وحی کی اطاعت و پیروی میں جو تکلیفیں آئیں، مخالفین کی طرف سے جو ایذائیں پہنچیں اور تبلیغ و دعوت کی راہ میں جن دشواریوں سے گزرنا پڑے، ان پر صبر کریں اور ثابت قدمی سے سب کا مقابلہ کریں۔
  2. 2 کیونکہ اس کا علم بھی کامل ہے، اس کی قدرت و طاقت بھی وسیع ہے اور اس کی رحمت بھی عام ہے اس لئے اس سے زیادہ بہتر فیصلہ کرنے والا اور کون ہو سکتا ہے؟۔

10:109 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:109 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:109

Al-Mukhtasar

109- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اس وحی کی پیروی کریں جو آپ کے رب کی طرف سے آپ کے پاس آئی ہے اور اس پر عمل کریں۔ اور اپنی قوم کے مخالفین کی ایذا رسانیوں پر صبر کریں اور جن امور کی دعوت و تبلیغ کا حکم آپ کو دیا گیا ہےان کی تبلیغ پر پامردی سے قائم رہیں اور اس وقت تک اس کام پر لگے رہیں جب تک اللہ تعالیٰ دنیا میں ان کے خلاف آپ کی مدد کر کے یا اگر وہ کفر پر مر جائیں تو انھیں آخرت میں عذاب دے کر ان کے بارے میں اپنا فیصلہ صادر نہ کر دے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
221
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
221
نسخ مصحف (612 صفحات)
222
آیت 10:109 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:109 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:109 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 221 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 221 · نسخ مصحف (612 صفحات): 222.

آیت 10:109 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 10:109 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:109: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:109 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:109 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,473 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:109 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:109 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play