مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:108 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 108 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1472، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 221 پر ہے۔

قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكُمۡۖ فَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهۡتَدِي لِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَاۖ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيۡكُم بِوَكِيلٖ

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! تمہارے پاس حق تمہارے رب کی طرف سے پہنچ چکا ہے1 ، اس لیے جو شخص راه راست پر آجائے سو وه اپنے واسطے راه راست پر آئے گا 2اور جو شخص بے راه رہے گا تو اس کا بے راه ہونا اسی پر پڑے گا3 اور میں تم پر مسلط نہیں کیا گیا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 حق سے مراد قرآن اور دین اسلام ہے، جس میں توحید الٰہی اور رسالت محمدیہ پر ایمان نہایت ضروری ہے۔
  2. 2 یعنی اس کا فائدہ اسی کو ہوگا کہ قیامت والے دن اللہ کے عذاب سے بچ جائے گا۔
  3. 3 یعنی اس کا نقصان اور وبال اسی پر پڑے گا کہ قیامت کو جہنم کی آگ میں جلے گا۔ گویا کوئی ہدایت کا راستہ اپنائے گا تو، تو اس سے کوئی اللہ کی طاقت میں اضافہ نہیں ہو جائے گا اور اگر کوئی کفر اور ضلالت کو اختیار کرے گا تو اس سے اللہ کی حکومت و طاقت میں کوئی فرق واقع نہیں ہو جائے گا۔ گویا ایمان و ہدایت کی ترغیب اور کفر و ضلالت سے بچنے کی تاکید و ترتیب، دونوں سے مقصد انسانوں ہی کی بھلائی اور خیر خواہی ہے۔ اللہ کی اپنی کوئی غرض نہیں۔
  4. 4 یعنی یہ ذمہ داری مجھے نہیں سونپی گئی ہے کہ میں ہر صورت میں تمہیں مسلمان بنا کر چھوڑوں بلکہ میں تو صرف بشیر اور نذیر اور مبلغ اور داعی ہوں۔ میرا کام صرف اہل ایمان کو خوشخبری دینا، نافرمانوں کو اللہ کے عذاب اور اس کے مواخذے سے ڈرانا اور اللہ کے پیغام کی دعوت وتبلیغ ہے۔ کوئی اس دعوت کو مان کر ایمان لاتا ہے تو ٹھیک ہے، کوئی نہیں مانتا تو میں اس بات کا مکلف نہیں ہوں کہ اس سے زبردستی منوا کر چھوڑوں۔

10:108 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:108 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:108

Al-Mukhtasar

108- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: اے لوگو! تمھارے رب کی طرف سے نازل کیا ہوا قرآن تمھارے پاس آگیا ہے، لہٰذا جس نے اس سے ہدایت پکڑی اور اس پر ایمان لایا تو اس کا فائدہ اسے ہی ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی اطاعت سے بے نیاز ہے اور جو گمراہ ہوا تو اس کی گمراہی کا وبال اسی اکیلے پر پڑے گا۔ اللہ کو اس کے بندوں کی نافرمانی کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔ میں تمھارا محافظ نہیں کہ تمھارے اعمال کی نگرانی کروں اور ان پر تمھارا محاسبہ کروں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
221
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
221
نسخ مصحف (612 صفحات)
222
آیت 10:108 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:108 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:108 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 221 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 221 · نسخ مصحف (612 صفحات): 222.

آیت 10:108 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 10:108 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:108: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:108 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:108 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,472 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:108 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:108 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play