سورۃ یونس 10:20 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1384، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 210 پر ہے۔
وَيَقُولُونَ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَةٞ مِّن رَّبِّهِۦۖ فَقُلۡ إِنَّمَا ٱلۡغَيۡبُ لِلَّهِ فَٱنتَظِرُوٓاْ إِنِّي مَعَكُم مِّنَ ٱلۡمُنتَظِرِينَ
اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر ان کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں نازل ہوتی1 ؟ سو آپ فرما دیجئے کہ غیب کی خبر صرف اللہ کو ہے 2سو تم بھی منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں .
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس سے مراد کوئی بڑا اور واضح معجزہ، جیسے قوم ثمود کے لئے اونٹنی کا ظہور ہوا ان کے لئے صفا پہاڑی سونے کا یا مکے کے پہاڑوں کو ختم کرکے ان کی جگہ نہریں اور باغات بنانے کا یا اور اس قسم کا کوئی معجزہ صادر کرکے دکھلایا جائے۔
- 2 یعنی اگر اللہ چاہے تو ان کی خواہشات کے مطابق وہ معجزے تو ظاہر کرکے دکھا سکتا ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی اگر وہ ایمان نہ لائے تو پھر اللہ کا قانون یہ ہے کہ ایسی قوم کو فوراً وہ ہلاک کر دیتا ہے۔ اس لئے اس بات کا علم صرف اسی کو ہے کہ کسی قوم کے لئے اس کی خواہشات کے مطابق معجزے ظاہر کر دیتا اس کے حق میں بہتر ہے یا نہیں؟ اور اس طرح اس بات کا علم بھی صرف اسی کو ہے کہ ان کے مطلوبہ معجزے اگر ان کو دکھائے گئے تو انہیں، کتنی مہلت دی جائے گی، اسی لئے آگے فرمایا، " تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں"۔
10:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:20
Al-Mukhtasar
20- یہ مشرک کہتے ہیں کہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر اس کے رب کی طرف سے کوئی ایسا معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا جو اس کی صداقت کی دلیل ہو؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: معجزات کا نازل کرنا غیبی امر ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم کے ساتھ خاص تعلق رکھتا ہے، لہٰذا تم جن مادی معجزات کے طلب گار ہو، ان کا انتظار کرو اور میں بھی تمھارے ساتھ ان کا منتظر ہوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 210
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 210
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 211
آیت 10:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 210 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 210 · نسخ مصحف (612 صفحات): 211.
آیت 10:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 10:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:20: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,384 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔