مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:21 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1385، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 211 پر ہے۔

وَإِذَآ أَذَقۡنَا ٱلنَّاسَ رَحۡمَةٗ مِّنۢ بَعۡدِ ضَرَّآءَ مَسَّتۡهُمۡ إِذَا لَهُم مَّكۡرٞ فِيٓ ءَايَاتِنَاۚ قُلِ ٱللَّهُ أَسۡرَعُ مَكۡرًاۚ إِنَّ رُسُلَنَا يَكۡتُبُونَ مَا تَمۡكُرُونَ

اور جب ہم لوگوں کو اس امر کے بعد کہ ان پر کوئی مصیبت پڑ چکی ہو کسی نعمت کامزه چکھا دیتے ہیں1 تو وه فوراً ہی ہماری آیتوں کے بارے میں چالیں چلنے لگتے ہیں2، آپ کہہ دیجئے کہ اللہ چال چلنے میں تم سے زیاده تیز ہے3، بالیقین ہمارے فرشتے تمہاری سب چالوں کو لکھ رہے ہیں.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 مصیبت کے بعد نعمت کا مطلب ہے۔ تنگی، قحط سالی اور آلام و مصائب کے بعد، رزق کی فروانی، اسباب معیشت کی ارزانی وغیرہ۔
  2. 2 اس کا مطلب ہے کہ ہماری ان نعمتوں کی قدر اور ان پر اللہ کا شکر ادا نہیں کرتے بلکہ کفر اور شرک کا ارتکاب کرتے ہیں۔ یعنی ان کی وہ بری تدبیر ہے جو اللہ کی نعمتوں کے مقابلے میں اختیار کرتے ہیں۔
  3. 3 یعنی اللہ کی تدبیر ان سے کہیں زیادہ تیز ہے جو وہ اختیار کرتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ ان کا مواخذہ کرنے پر قادر ہے، وہ جب چاہے ان کی گرفت کر سکتا ہے، فوراً بھی اور اس کی حکمت تاخیر کا تقاضا کرنے والی ہو تو بعد میں بھی۔ مکر، عربی زبان میں خفیہ تدبیر اور حکمت عملی کو کہتے ہیں، جو اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی۔ یہاں اللہ کی عقوبت اور گرفت کو مکر سے تعبیر کیا گیا ہے۔

10:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:21

Al-Mukhtasar

21- جب ہم خشک سالی اور تنگ حالی کے بعد مشرکوں کو بارش اور خوشحالی کی نعمت عطاکرتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں کا مذاق اڑانا اور انھیں جھٹلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: اللہ کی تدبیر بہت تیز ہے اور وہ تمھیں ڈھیل دے کر بہت جلد پکڑنے والا ہے۔ جو سازشیں تم کرتے ہو، اللہ کے نگران فرشتے انھیں لکھ رہے ہیں، ان سے کوئی چیز نہیں چھوٹتی تو پھر وہ ان کے خالق سے کیسے اوجھل رہ سکتی ہے؟! عنقریب اللہ تعالیٰ تمھیں تمھارے مکر کی سزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
211
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
211
نسخ مصحف (612 صفحات)
212
آیت 10:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 211 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 211 · نسخ مصحف (612 صفحات): 212.

آیت 10:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 10:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:21: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,385 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play