سورۃ یونس 10:27 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1391، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 212 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ كَسَبُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ جَزَآءُ سَيِّئَةِۭ بِمِثۡلِهَا وَتَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۖ مَّا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِنۡ عَاصِمٖۖ كَأَنَّمَآ أُغۡشِيَتۡ وُجُوهُهُمۡ قِطَعٗا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مُظۡلِمًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِۖ هُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ
اور جن لوگوں نے بدکام کیے ان کی بدی کی سزا اس کے برابر ملے گی1 اور ان کو ذلت چھائے گی، ان کو اللہ تعالیٰ سے کوئی نہ بچا سکے گا2۔ گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے پرت کے پرت لپیٹ دیے گئے ہیں3۔ یہ لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں، وه اس میں ہمیشہ رہیں گے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 گزشتہ آیت میں اہل جنت کا تذکرہ تھا، اس میں بتلایا گیا تھا کہ انہیں ان کے نیک اعمال کی جزا کئی کئی گنا ملے گی اور پھر مزید دیدار الٰہی سے نوازے جائیں گے۔ اس آیت میں بتلایا جا رہا ہے کہ برائی کا بدلہ برائی کے مثل ہی ملے گا ۔ سَيِّئَاتٌ سے مراد کفر اور شرک اور دیگر معاصی ہیں۔
- 2 جس طرح اہل ایمان کو بچانے والا اللہ تعالٰی ہوگا اس طرح انہیں اس روز اپنے فضل خاص سے نوازے گا علاوہ ان کے لئے اللہ تعالٰی اپنے مخصوص بندوں کو شفاعت کی اجازت بھی دے گا، جن کی شفاعت بھی وہ قبول فرمائے گا۔
- 3 یہ مبالغہ ہے کہ ان کے چہرے اتنے سخت سیاہ ہونگے۔ اس کے برعکس اہل ایمان کے چہرے ترو تازہ اور روشن ہونگے جس طرح سورۃ ال عمران، آیت 106 «يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ» الآية اور سورۃ عبس 38-41 اور سورہ قیامت میں ہے۔
10:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:27
Al-Mukhtasar
27- اور جن لوگوں نے کفر و نافرمانی جیسے برے کام کیے، ان کے لیے ان کی کی ہوئی برائی کا بدلہ، آخرت میں اللہ کے عذاب کی صورت میں اس کے برابر ہی ہے اور ان کے چہروں پرذلت و رسوائی چھائی ہوگی۔ جب اللہ تعالیٰ ان پر اپنا عذاب نازل کرے گا تو انھیں اس سے کوئی بچانے والا نہ ہوگا۔ کثرت سے جہنم کی آگ کا دھواں اور سیاہی پڑنے کی وجہ سے ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے اندھیری رات کی سیاہی ان پر اوڑھا دی گئی ہو۔ مذکورہ صفات کے حامل لوگ ہی دوزخی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 212
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 212
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 213
آیت 10:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 212 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 212 · نسخ مصحف (612 صفحات): 213.
آیت 10:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 10:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:27: حروف کی تعداد 115، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,391 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔