سورۃ یونس 10:28 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1392، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 212 پر ہے۔
وَيَوۡمَ نَحۡشُرُهُمۡ جَمِيعٗا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشۡرَكُواْ مَكَانَكُمۡ أَنتُمۡ وَشُرَكَآؤُكُمۡۚ فَزَيَّلۡنَا بَيۡنَهُمۡۖ وَقَالَ شُرَكَآؤُهُم مَّا كُنتُمۡ إِيَّانَا تَعۡبُدُونَ
اور وه دن بھی قابل ذکر ہے جس روز ہم ان سب کو جمع کریں1 گے پھر مشرکین سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرو2 پھر ہم ان کے آپس میں پھوٹ ڈال دیں گے 3اور ان کے وه شرکا کہیں گے کہ تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 جَمِيعًا سے مراد، ازل سے ابد تک کے تمام اہل زمین انسان اور جنات ہیں، سب کو اللہ تعالٰی جمع فرمائے گا جس طرح کہ دوسرے مقام پر فرمایا «وَحَشَرْنَاهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَدًا» (الکہف:47) ”ہم ان سب کو اکھٹا کریں گے، کسی ایک کو بھی نہ چھوڑیں گے“۔
- 2 ان کے مقابلے میں اہل ایمان کو دوسری طرف کر دیا جائے گا یعنی اہل ایمان اور اہل کفر و شرک کو الگ الگ ایک دوسرے سے ممتاز کر دیا جائے گا جیسے فرمایا «وَامْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ» (یس:59) «يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ» (الروم:43) «اس دن لوگ گروہوں میں بٹ جائیں گے ' یعنی دو گروہوں میں۔ أَيْ: يَصِيرُونَ صِدْعَيْنِ (ابن کثیر)
- 3 یعنی دنیا میں ان کے درمیان آپس میں جو خصوصی تعلق تھا وہ ختم کر دیا جائے گا اور ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے اور ان کے معبود اس بات کا ہی انکار کریں گے کہ یہ لوگ ان کی عبادت کرتے تھے، ان کو مدد کے لئے پکارتے تھے، ان کے نام کی نذر نیاز دیتے تھے۔
10:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:28
Al-Mukhtasar
28- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! قیامت کے دن کا وہ وقت یاد کریں جب ہم تمام مخلوقات کو جمع کریں گے، پھر ان لوگوں سے کہیں گے جنھوں نے دنیا میں اللہ کے شریک ٹھہرائے: اے مشرکو! تم اور تمھارے وہ معبود جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے، اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔ پھر ہم معبودوں اور عبادت کرنے والوں میں پھوٹ ڈال دیں گے اور معبود عبادت کرنے والوں سے یہ کہہ کر براء ت کا اظہار کریں گے: تم دنیا میں ہماری عبادت نہیں کرتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 212
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 212
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 213
آیت 10:28 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:28 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:28 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 212 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 212 · نسخ مصحف (612 صفحات): 213.
آیت 10:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 10:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:28: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,392 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:28 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔