مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:31 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1395، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 212 پر ہے۔

قُلۡ مَن يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ أَمَّن يَمۡلِكُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَمَن يُخۡرِجُ ٱلۡحَيَّ مِنَ ٱلۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ ٱلۡمَيِّتَ مِنَ ٱلۡحَيِّ وَمَن يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَۚ فَسَيَقُولُونَ ٱللَّهُۚ فَقُلۡ أَفَلَا تَتَّقُونَ

آپ کہیے کہ وه کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے یا وه کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وه کون ہے جو زنده کو مرده سے نکالتا ہے اور مرده کو زنده سے نکالتا ہے اور وه کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ ضرور وه یہی کہیں گے کہ اللہ 1 تو ان سے کہیے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت سے بھی واضح ہے کہ مشرکین اللہ تعالٰی کی مالکیت، خالقیت، ربویت اور اس کے مدبر الامور ہونے کو تسلیم کرتے تھے۔ لیکن اس کے باوجود چونکہ وہ اس کی الوہیت میں دوسروں کو شریک ٹھہراتے تھے، اس لئے اللہ تعالٰی انہیں جہنم کا ایندھن قرار دیا۔ آج کل کے مدعیان ایمان بھی اسی توحید الوہیت کے منکر ہیں۔ فَتَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ (هَدَاهُمُ اللهُ تَعَالَى)

10:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:31

Al-Mukhtasar

31- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے ان لوگوں سے پوچھیں: تمھیں آسمان کی جانب سے بارش نازل کر کے رزق کون دیتا ہے؟ زمین سے نباتات اگا کر اور اس کی معدنیات کی صورت میں تمھیں روزی کون دیتا ہے؟ مردہ سے زندہ کو کون نکالتا ہے جیسے انسان کو نطفے سے اور پرندے کو انڈے سے؟ اورزندہ سے مردہ کو کون نکالتا ہے جیسے حیوان سے نطفہ اورپرندے سے انڈہ؟ اور آسمان و زمین اور ان میں موجود مخلوقات کے معاملات کی تدبیر کون کرتا ہے؟ وہ ضرور جواب دیں گے کہ یہ سب کچھ کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ تو آپ ان سے کہیں: کیا تم یہ بات جانتے نہیں اور اللہ کے حکموں پر عمل کر کے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اس سے ڈرتے نہیں؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
212
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
212
نسخ مصحف (612 صفحات)
213
آیت 10:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 212 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 212 · نسخ مصحف (612 صفحات): 213.

آیت 10:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 10:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:31: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,395 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play