سورۃ یونس 10:39 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1403، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 213 پر ہے۔
بَلۡ كَذَّبُواْ بِمَا لَمۡ يُحِيطُواْ بِعِلۡمِهِۦ وَلَمَّا يَأۡتِهِمۡ تَأۡوِيلُهُۥۚ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۖ فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلظَّٰلِمِينَ
بلکہ ایسی چیز کی تکذیب کرنے لگے جس کو اپنے احاطہٴ علمی میں نہیں ﻻئے1 اور ہنوز ان کو اس کا اخیر نتیجہ نہیں ملا2۔ جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی جھٹلایا تھا، سو دیکھ لیجئے ان ﻇالموں کا انجام کیسا ہوا؟3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی قرآن میں تدبر اور اس کے معنی پر غور کئے بغیر، اسکو جھٹلانے پر تل گئے۔
- 2 یعنی قرآن نے جو پچھلے واقعات اور مستقبل کے امکانات بیان کئے ہیں، اس کی پوری سچائی اور حقیقت بھی ان پر واضح نہیں ہوئی، اس کے بغیر جھٹلانا شروع کر دیا، یا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ انہوں نے قرآن پر کما حقہ تدبر کئے بغیر ہی اس کو جھٹلایا حالانکہ اگر وہ صحیح معنوں میں اس پر تدبر کرتے اور ان امور پر غور کرتے، جو اسکے کلام الٰہی ہونے پر دلالت کرتے ہیں تو یقینا اس کے فہم اور معانی کے دروازے ان پر کھل جاتے۔ اس صورت میں تاویل کے معنی۔ قرآن کریم کے اسرار و معارف اور لطائف و معانی کے واضح ہو جانے کے ہونگے۔
- 3 یہ ان کفار و مشرکین کو تنبیہ و سرزنش ہے، کہ تمہاری طرح پچھلی قوموں نے بھی آیات الٰہی کو جھٹلایا تو دیکھ لو ان کا کیا انجام ہوا؟ اگر تم اس کو جھٹلانے سے باز نہ آئے تو تمہارا انجام بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
10:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:39
Al-Mukhtasar
39- پھر بھی انھوں نے نہ مانا بلکہ قرآن کو سمجھے اور اس میں غور و فکر کیے بغیر فوراً اسے جھٹلا دیا اور جس عذاب سے ان کو ڈرایا گیا تھا، اس کا وقت آنے سے پہلے ہی اسے جھٹلانے لگے، حالانکہ اس عذاب کے آنے کا وقت قریب ہے۔ اسی طرح جھٹلانے کی حرکت پہلی امتوں نے بھی کی اور ان پر جو عذاب آیا سو آیا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! غور کریں، ان جھٹلانے والی امتوں کا انجام کیا ہوا، بالآخر اللہ تعالیٰ نے انھیں تباہ و برباد کر دیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 213
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 213
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 214
آیت 10:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 213 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 213 · نسخ مصحف (612 صفحات): 214.
آیت 10:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 10:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:39: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,403 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔