سورۃ یونس 10:38 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1402، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 213 پر ہے۔
أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ فَأۡتُواْ بِسُورَةٖ مِّثۡلِهِۦ وَٱدۡعُواْ مَنِ ٱسۡتَطَعۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ آپ نے اس کو گھڑ لیا ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تو پھر تم اس کے مثل ایک ہی سورت لاؤ اور جن جن غیراللہ کو بلا سکو، بلالو اگر تم سچے ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ان تمام حقائق اور دلائل کے بعد بھی، اگر تمہارا دعوٰی یہ ہے کہ یہ قرآن محمد(صلى الله عليه وسلم) کا گھڑا ہوا ہے تو بھی تمہاری طرح ایک انسان ہے، تمہاری زبان بھی اسی طرح عربی ہے وہ تو ایک ہے، تم اگر اپنے دعوے میں سچے ہو تو تم دنیا بھر کے ادیبوں، فصحاوبلغا کو اور اہل علم و اہل قلم کو جمع کرلو اور اس قرآن کی ایک چھوٹی سے چھوٹی سورت کے مثل بنا کر پیش کردو۔ قرآن مجید کا یہ چلینج آج تک باقی ہے، اس کا جواب نہیں ملا۔ جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ یہ قرآن۔ کسی انسانی کاوش کا نتیجہ نہیں، بلکہ فی الواقع کلام الٰہی ہے اور حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم)پر اترا ہے۔
10:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:38
Al-Mukhtasar
38- بلکہ کیا یہ مشرک کہتے ہیں کہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے یہ قرآن خود اپنے پاس سے گھڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر دیاہے؟! اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان کا رد کرتے ہوئے کہہ دیں: اگر یہ قرآن میں نے خود گھڑا ہے جبکہ میں بھی تمھاری طرح انسان ہوں، تو تم اگر اپنے اس دعوے میں سچے ہو کہ یہ قرآن خود ساختہ اور جھوٹا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت بنا لاؤ اور اپنی نصرت و حمایت میں جسے بلا سکتے ہو بلا لو ۔ تم ایسا ہرگز نہ کر سکو گے۔ تمھارا اس کی طاقت نہ رکھنا، حالانکہ تم صاحبِ زبان اور فصاحت و بلاغت کے مالک ہو، اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 213
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 213
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 214
آیت 10:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 213 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 213 · نسخ مصحف (612 صفحات): 214.
آیت 10:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 10:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:38: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,402 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔