مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:45 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1409، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 214 پر ہے۔

وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ كَأَن لَّمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا سَاعَةٗ مِّنَ ٱلنَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيۡنَهُمۡۚ قَدۡ خَسِرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِلِقَآءِ ٱللَّهِ وَمَا كَانُواْ مُهۡتَدِينَ

اور ان کو وه دن یاد دﻻئیے جس میں اللہ ان کو (اپنے حضور) جمع کرے گا (تو ان کو ایسا محسوس ہوگا) کہ گویا وه (دنیا میں) سارے دن کی ایک آدھ گھڑی رہے ہوں 1 گے اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کو ٹھہرے ہوں گے2۔ واقعی خسارے میں پڑے وه لوگ جنہوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا اور وه ہدایت پانے والے نہ تھے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی محشر کی سختیاں دیکھ کر انہیں دنیا کی ساری لذتیں بھول جائیں گی اور دنیا کی زندگی انہیں ایسے معلوم ہوگی گویا وہ دنیا میں ایک آدھ گھڑی ہی رہے ہیں۔«لَمْ يَلْبَثُوا إِلا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا» ( النازعات:46 )۔
  2. 2 محشر میں مختلف حالتیں ہونگی، جنہیں قرآن میں مختلف جگہوں پر بیان کیا گیا ہے۔ ایک وقت یہ بھی ہوگا، جب ایک دوسرے کو پہچانیں گے، بعض مواقع ایسے آئیں گے کہ آپس میں ایک دوسرے پر گمراہی کا الزام دھریں گے، اور بعض موقعوں پر ایسی دہشت طاری ہوگی کہ «فَلا أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلا يَتَسَاءَلُونَ» (المؤمنون:101) ”آپس میں ایک دوسرے کی رشتہ داریوں کا پتہ ہوگا اور نہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے“۔

10:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:45 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:45

Al-Mukhtasar

45- قیامت کے دن اللہ تعالیٰ لوگوں کو حساب کتاب کے لیے اکٹھا کرے گا تو ایسے لگے گا جیسے وہ دنیا کی زندگی اور برزخ میں دن کی ایک گھڑی ہی ٹھہرے ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔ وہاں وہ ایک دوسرے کو پہچانیں گے، پھر قیامت کی شدید ہولناکیاں دیکھ کر ان کی پہچان ختم ہو جائے گی۔ یقیناً وه لوگ بہت خسارے میں ہوں گے جو قیامت کے دن اپنے رب کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے، اور وہ دنیا میں اٹھائے جانے کے دن (قیامت) پرایمان نہیں رکھتے تھے کہ خسارے سے بچنے کا سامان کرتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
214
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
214
نسخ مصحف (612 صفحات)
215
آیت 10:45 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:45 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:45 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 214 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 214 · نسخ مصحف (612 صفحات): 215.

آیت 10:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 10:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:45: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,409 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:45 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play