سورۃ یونس 10:46 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1410، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 214 پر ہے۔
وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ ٱلَّذِي نَعِدُهُمۡ أَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ ثُمَّ ٱللَّهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا يَفۡعَلُونَ
اور جس کا ان سے ہم وعده کر رہے ہیں اس میں سے کچھ تھوڑا سا اگر ہم آپ کو دکھلا دیں یا (ان کے ﻇہور سے پہلے) ہم آپ کو وفات دے دیں، سو ہمارے پاس تو ان کو آنا ہی ہے۔ پھر اللہ ان کے سب افعال پر گواه ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس آیت میں اللہ تعالٰی فرما رہا ہے ہم ان کفار کے بارے میں جو وعدہ کر رہے ہیں اگر انہوں نے کفر و شرک پر اصرار جاری رکھا تو ان پر بھی عذاب الٰہی آسکتا ہے، جس طرح پچھلی قوموں پر آیا، ان میں سے بعض اگر ہم آپ کی زندگی میں بھیج دیں تو یہ بھی ممکن ہے، جس سے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہونگی۔ لیکن اگر آپ اس سے پہلے ہی دنیا سے اٹھا لئے گئے، تب بھی کوئی بات نہیں، ان کافروں کو بالآخر ہمارے پاس ہی آنا ہے۔ ان کے سارے اعمال و احوال کی ہمیں اطلاع ہے، وہاں یہ ہمارے عذاب سے کس طرح بچ سکیں گے، قیامت کے وقوع کا مقصد ہی یہ ہے کہ وہاں اطاعت گزاروں کو ان کی اطاعت کا صلہ اور نافرمانوں کو ان کی نافرمانی کی سزا دی جائے۔
10:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:46
Al-Mukhtasar
46- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر عذاب کا کچھ حصہ ہم آپ کو آپ کی وفات سے پہلے دکھائیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیاہے یا اس سے پہلے ہی آپ کو فوت کردیں، دونوں حالتوں میں انھیں قیامت کے دن ہماری ہی طرف لوٹنا ہے، پھر اللہ تعالیٰ ان کے اعمال سے آگاہ ہے۔ اس سے ان کا کوئی عمل چھپا نہیں اوروہ جلد انھیں ان کے اعمال کی جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 214
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 214
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 215
آیت 10:46 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:46 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:46 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 214 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 214 · نسخ مصحف (612 صفحات): 215.
آیت 10:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 10:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:46: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,410 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:46 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔