سورۃ یونس 10:58 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 58 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1422، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 215 پر ہے۔
قُلۡ بِفَضۡلِ ٱللَّهِ وَبِرَحۡمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلۡيَفۡرَحُواْ هُوَ خَيۡرٞ مِّمَّا يَجۡمَعُونَ
آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہئے1 ۔ وه اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وه جمع کر رہے ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 خوشی، اس کیفیت کا نام ہے جو کسی مطلوب چیز کے حصول پر انسان اپنے دل میں محسوس کرتا ہے۔ اہل ایمان کو کہا جا رہا ہے کہ یہ قرآن اللہ کا خاص فضل اور اس کی رحمت ہے، اس پر اہل ایمان کو خوش ہونا چاہیے یعنی ان کے دلوں میں فرحت اور اطمینان کی کفییت ہونی چاہیے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ خوشی کے اظہار کے لیے جلسے جلوسوں کا چراغاں کا اور اس قسم کے غلط کام اور اسراف بےجا کا اہتمام کرو۔ جیسا کہ آج کل اہل بدعت اس آیت سے ”جشن عید میلاد“ اور اس کی غلط رسوم کا جواز ثابت کرتے ہیں۔
10:58 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:58
Al-Mukhtasar
58- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! لوگوں سے کہہ دیں: جو قرآن میں تمھارے پاس لایا ہوں، وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تم پر فضل و احسان اور اس کی تم پر رحمت ہے، لہٰذا اس نے یہ قرآن نازل کر کے تم پر جو فضل اور رحمت کی ہے، اسی پر خوش ہوجاؤ۔ ان دونوں کے سوا کسی اور چیز پر نہیں، چنانچہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) ان کے پاس اپنے رب کی طرف سے جو لائے ہیں، وہ دنیا کے اس ختم ہونے والے ساز و سامان سے بہت بہترہے جو یہ لوگ جمع کر رہے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 215
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 215
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 216
آیت 10:58 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:58 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:58 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 215 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 215 · نسخ مصحف (612 صفحات): 216.
آیت 10:58 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 10:58 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:58: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:58 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:58 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,422 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:58 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:58 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔