سورۃ یونس 10:60 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1424، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 215 پر ہے۔
وَمَا ظَنُّ ٱلَّذِينَ يَفۡتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُونَ
اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ افترا باندھتے ہیں ان کا قیامت کی نسبت کیا گمان ہے1 ؟ واقعی لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل ہے 2لیکن اکثر آدمی شکر نہیں کرتے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی قیامت والے دن اللہ تعالٰی ان سے کیا معاملہ فرمائے گا۔
- 2 کہ وہ انسانوں کا دنیا میں فوراً مواخذا نہیں کرتا، بلکہ اس کے لئے ایک دن مقرر کر رکھا ہے۔ یا مطلب یہ ہے کہ وہ دنیا کی نعمتیں بلا تفریق مومن و کافر، سب کو دیتا ہے۔ یا جو چیزیں انسانوں کے لئے مفید اور ضروری ہیں، انہیں حلال اور جائز قرار دیا ہے، انہیں حرام نہیں کیا۔
- 3 یعنی اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے، یا اس کی حلال کردہ چیزوں کو حرام کر لیتے ہیں۔
10:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:60
Al-Mukhtasar
60- اللہ پر جھوٹ گھڑنے والے اپنے بارے میں کیا گمان رکھتے ہیں کہ قیامت کے دن ان کے ساتھ کیا ہوگا؟! کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ اللہ انھیں بخش دے گا؟! ہرگز نہیں، بلاشبہ اللہ تعالیٰ تو ڈھیل دے کر اور جلدی پکڑ نہ کر کے ان پر فضل و احسان کرتا ہے، لیکن اکثر لوگ اپنے اوپر ہونے والے انعامات الٰہی کے منکر ہوتے ہیں اور ان کا شکر ادا نہیں کرتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 215
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 215
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 216
آیت 10:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 215 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 215 · نسخ مصحف (612 صفحات): 216.
آیت 10:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 10:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:60: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,424 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔