مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:73 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1437، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 217 پر ہے۔

فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ وَجَعَلۡنَٰهُمۡ خَلَٰٓئِفَ وَأَغۡرَقۡنَا ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَاۖ فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ

سو وه لوگ ان کو جھٹلاتے رہے1 پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں تھے ان کو نجات دی اور ان کو جانشین بنایا 2اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو غرق کردیا۔ سو دیکھنا چاہئے کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ڈرائے جاچکے تھے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی قوم نوح (عليه السلام) نے تمام تر وعظ و نصیحت کے باوجود جھٹلانے کا راستہ نہیں چھوڑا چنانچہ اللہ تعالٰی نے حضرت نوح (عليه السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو ایک کشتی میں بٹھا کر بچا لیا اور باقی سب کو حتٰی کہ حضرت نوح (عليه السلام) کے ایک بیٹے کو بھی غرق کر دیا۔
  2. 2 یعنی زمین میں ان سے بچنے والوں کو ان سے پہلے کے لوگوں کا جانشین بنایا۔ پھر انسانوں کی آئندہ نسل انہی لوگوں بالخصوص حضرت نوح (عليه السلام) کے تین بیٹوں سے چلی، اسی لئے حضرت نوح (عليه السلام) آدم ثانی کہا جاتا ہے۔

10:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:73 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:73

Al-Mukhtasar

73- پھر نوح علیہ السلام کی قوم نے انھیں جھٹلا دیا اور ان کی تصدیق نہ کی تو ہم نے انھیں اور کشتی میں موجود ان کے مومن ساتھیوں کو بچا لیا اور ہم نے انھی لوگوں کو ان سے پہلے لوگوں کا جانشین بنا دیا اور جن لوگوں نے نوح علیہ السلام کی لائی ہوئی آیات اور دلائل کو جھٹلایا، ہم نے انھیں طوفان میں غرق کر دیا، لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! غور کریں کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جنھیں نوح علیہ السلام نے ڈرایا تو وہ ایمان نہ لائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
217
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
217
نسخ مصحف (612 صفحات)
218
آیت 10:73 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:73 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:73 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 217 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 217 · نسخ مصحف (612 صفحات): 218.

آیت 10:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 10:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:73: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,437 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:73 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play