سورۃ یونس 10:72 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1436، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 217 پر ہے۔
فَإِن تَوَلَّيۡتُمۡ فَمَا سَأَلۡتُكُم مِّنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِۖ وَأُمِرۡتُ أَنۡ أَكُونَ مِنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ
پھر بھی اگر تم اعراض ہی کیے جاؤ تو میں نے تم سے کوئی معاوضہ تو نہیں مانگا1 ، میرا معاوضہ تو صرف اللہ ہی کے ذمہ ہے اور مجھ کو حکم کیا گیا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے رہوں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 کہ جس کی وجہ سے تم یہ تہمت لگا سکو کہ دعوائے نبوت سے اس کا مقصد تو مال و دولت کا اکٹھا کرنا ہے۔
- 2 حضرت نوح (عليه السلام) کے اس قول سے بھی معلوم ہوا کہ تمام انبیاء کا دین اسلام ہی رہا گو شرائع مختلف اور مناہج متعدد رہے۔ جیسا کہ آیت «لِكُلّٖ جَعَلۡنَا مِنكُمۡ شِرۡعَةٗ وَمِنۡهَاجٗا» (المائدة: 48)، سے واضح ہے۔ لیکن دین سب کا اسلام تھا۔ ملاحظہ ہو سورۃ النمل ۹۱، سورہ بقرہ ۱۳۱-۱۳۲، سورہ یوسف،101۔ سورہ یونس 84، سورہ اعراف ۱۲6، سورہ نمل 44، سورہ مائدہ 44 اور 111 اور سورہ انعام 162- 163۔
10:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:72
Al-Mukhtasar
72- پھر اگر تم نے میری دعوت سے منہ موڑ لیا ہے تو تمھیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ میں نے تمھیں اپنے رب کا پیغام پہنچانے پر تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگی۔ تم مجھ پر ایمان لاؤ یا میرے ساتھ کفر کرو، میرا اجر اللہ کے ذمے ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی اطاعت اور نیک عمل کر کے اس کا فرماں بردار بنوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 217
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 217
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 218
آیت 10:72 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:72 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:72 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 217 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 217 · نسخ مصحف (612 صفحات): 218.
آیت 10:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 10:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:72: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,436 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:72 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔