سورۃ یوسف 12:101 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1697، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 247 پر ہے۔
۞ رَبِّ قَدۡ ءَاتَيۡتَنِي مِنَ ٱلۡمُلۡكِ وَعَلَّمۡتَنِي مِن تَأۡوِيلِ ٱلۡأَحَادِيثِۚ فَاطِرَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ أَنتَ وَلِيِّۦ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۖ تَوَفَّنِي مُسۡلِمٗا وَأَلۡحِقۡنِي بِٱلصَّٰلِحِينَ
اے میرے پروردگار! تو نے مجھے ملک عطا فرمایا1 اور تو نے مجھے خواب کی تعبیر سکھلائی2۔ اے آسمان وزمین کے پیدا کرنے والے! تو ہی دنیا وآخرت میں میرا ولی (دوست) اور کارساز ہے، تو مجھے اسلام کی حالت میں فوت کر اور نیکوں میں ملا دے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی ملک مصر کی فرمانروائی عطا فرمائی، جیسا کہ تفصیل گزری۔
- 2 حضرت یوسف (عليه السلام) اللہ کے پیغمبر تھے، جن پر اللہ کی طرف سے وحی کا نزول ہوتا اور خاص خاص باتوں کا علم انہیں عطا کیا جاتا۔ چنانچہ اس علم نبوت کی روشنی میں پیغمبر خوابوں کی تعبیر بھی صحیح طور پر کر لیتے۔ تھے تاہم معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یوسف (عليه السلام) کو اس فن تعبیر میں خصوصی ملکہ حاصل تھا جیسا کہ قید کے ساتھیوں کے خواب کی اور سات موٹی گایوں کے خواب کی تعبیر پہلے گزری۔
- 3 اللہ تعالٰی نے حضرت یوسف (عليه السلام) پر جو احسانات کیے، انہیں یاد کرکے اور اللہ تعالٰی کی دیگر صفات کا تذکرہ کرکے دعا فرما رہے ہیں کہ جب مجھے موت آئے تو اسلام کی حالت میں آئے اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے۔ اس سے مراد حضرت یوسف (عليه السلام) کے آباواجداد، حضرت ابراہیم و اسحاق علیہا السلام وغیرہ مراد ہیں۔ بعض لوگوں کو اس دعا سے یہ شبہ پیدا ہوا کہ حضرت یوسف (عليه السلام) نے موت کی دعا مانگی حالانکہ یہ موت کی دعا نہیں ہے آخر وقت تک اسلام پر استقامت کی دعا ہے۔
12:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:101
Al-Mukhtasar
101- پھر یوسف علیہ السلام نے اپنے رب سے دعا کی اور کہا: اے میرے رب! یقیناً تو ہی نے مجھے مصر کی بادشاہی دی اور مجھے خوابوں کی تعبیر کا علم عطا کیا۔ اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے اور کسی پچھلی مثال کے بغیر انوکھے انداز سے بنانے والے! میرے دنیا کے تمام امور کاوالی اور کار ساز تو ہی ہے اور آخرت میں بھی میرے تمام امور تیرے ہاتھ میں ہوں گے۔ میری زندگی ختم ہونے پرمجھے اسلام کی حالت میں فوت کرنا اور جنت الفردوس میں میرے آباء و اجداد اور دوسرے نیکوکار انبیاء علیہم السلام سے مجھے ملا کر اعلیٰ مقام عطا کرنا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 247
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 247
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 248
آیت 12:101 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:101 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:101 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 247 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 247 · نسخ مصحف (612 صفحات): 248.
آیت 12:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 12:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:101: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,697 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:101 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔