سورۃ یوسف 12:100 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 100 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1696، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 247 پر ہے۔
وَرَفَعَ أَبَوَيۡهِ عَلَى ٱلۡعَرۡشِ وَخَرُّواْ لَهُۥ سُجَّدٗاۖ وَقَالَ يَٰٓأَبَتِ هَٰذَا تَأۡوِيلُ رُءۡيَٰيَ مِن قَبۡلُ قَدۡ جَعَلَهَا رَبِّي حَقّٗاۖ وَقَدۡ أَحۡسَنَ بِيٓ إِذۡ أَخۡرَجَنِي مِنَ ٱلسِّجۡنِ وَجَآءَ بِكُم مِّنَ ٱلۡبَدۡوِ مِنۢ بَعۡدِ أَن نَّزَغَ ٱلشَّيۡطَٰنُ بَيۡنِي وَبَيۡنَ إِخۡوَتِيٓۚ إِنَّ رَبِّي لَطِيفٞ لِّمَا يَشَآءُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡحَكِيمُ
اور اپنے تخت پر اپنے ماں باپ1 کو اونچا بٹھایا اور سب اس کے سامنے سجدے میں گر گئے2۔ تب کہا کہ اباجی! یہ میرے پہلے کے خواب کی تعبیر ہے3 میرے رب نے اسے سچا کر دکھایا، اس نے میرے ساتھ بڑا احسان کیا جب کہ مجھے جیل خانے سے نکالا4 اور آپ لوگوں کو صحرا سے لے آیا5 اس اختلاف کے بعد جو شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں ڈال دیا 6تھا۔ میرا رب جو چاہے اس کے لئے بہترین تدبیر کرنے واﻻ ہے۔ اور وه بہت علم وحکمت واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (6)
- 1 بعض مفسرین کا خیال ہے کہ یہ سوتیلی ماں اور سگی خالہ تھیں کیونکہ یوسف (عليه السلام) کی حقیقی ماں بنیامین کی ولادت کے بعد فوت ہوگئی تھیں۔ حضرت یعقوب (عليه السلام) نے اس کی وفات کے بعد اس کی ہمشیرہ سے نکاح کر لیا تھا یہی خالہ اب حضرت یعقوب (عليه السلام) کے ساتھ مصر میں گئی تھیں (فتح القدیر) لیکن امام ابن جریرطبری نے اس کے برعکس یہ کہا ہے کہ یوسف (عليه السلام) کی والدہ فوت نہیں ہوئی تھیں اور وہی حقیقی والدہ تھیں۔ (ابن کثیر)
- 2 بعض نے اس کا ترجمہ کیا ہے کہ ادب و تعظیم کے طور پر یوسف (عليه السلام) کے سامنے جھک گئے۔ لیکن «وَخَرُّوْا لَهٗ سُجَّدًا» (یوسف:100) کے الفاظ بتلاتے ہیں کہ وہ زمین پر یوسف (عليه السلام) کے سامنے سجدہ ریز ہوئے، یعنی یہ سجدہ، سجدہ ہی کے معنی میں ہے۔ تاہم یہ سجدہ، سجدہ تعظیمی ہے سجدہ عبادت نہیں اور سجدہ تعظیمی حضرت یعقوب (عليه السلام) کی شریعت میں جائز تھا۔ اسلام میں شرک کے سد باب کے لئے سجدہ تعظیمی کو بھی حرام کر دیا گیا ہے، اور اب سجدہ تعظیمی بھی کسی کے لئے جائز نہیں۔
- 3 یعنی حضرت یوسف (عليه السلام) نے جو خواب میں دیکھا تھا اتنی آزمائشوں سے گزرنے کے بعد بالآخر اس کی تعبیر سامنے آئی کہ اللہ تعالٰی نے حضرت یوسف (عليه السلام) کو تخت شاہی پر بٹھایا اور والدین سمیت تمام بھائیوں نے اسے سجدہ کیا۔
- 4 اللہ کے احسنات میں کنویں سے نکلنے کا ذکر نہیں کیا تاکہ بھائی شرمندہ نہ ہوں۔ یہ اخلاق نبوی ہے۔
- 5 مصر جیسے متمدن علاقے کے مقابلے میں کنعان کی حیثیت ایک صحرا کی تھی، اس لئے اسے بَدُوْ سے تعبیر کیا۔
- 6 یہ بھی اخلاق کریمانہ کا ایک نمونہ کہ بھائیوں کو ذرا مورد الزام نہیں ٹھہرایا اور شیطان کو اس کارستانی کا باعث قرار دیا۔
12:100 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:100
Al-Mukhtasar
100- انھوں نے اپنے والدین کو اپنے اس خصوصی تخت پر بٹھایا جس پر وہ خود بیٹھتے تھے اور انھیں ان کے والدین اور گیارہ بھائیوں نے سجدے سے سلامی دی اور یہ سجدہ عزت و تکریم کے لیے تھا، عبادت کے لیے نہیں تھا تاکہ اللہ کے حکم کی عملی صورت سامنے آجائے جیسا کہ خواب میں تھا۔ یوسف علیہ السلام نے اپنے باپ سے کہا: یہ آپ کی طرف سے مجھے سجدے کی سلامی اس خواب کی عملی تعبیر ہے جو میں نے پہلے دیکھا اور آپ کو بتایا تھا۔ یقیناً میرے رب نے اسے عملی شکل دے کر سچ کر دیا ہے۔ میرے رب نے مجھ پر بہت احسان کیا جب اس نے مجھے قید خانے سے نکالا اور اس وقت بھی جب وہ آپ لوگوں کو دیہات سے میرے پاس لے آیا، حالانکہ شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان بگاڑ پیدا کر دیا تھا۔ بلاشبہ میرا رب اپنے اس کام کی تدبیر میں جو وہ چاہتا ہے، بڑا باریک بین ہے۔ بے شک وہ اپنے بندوں کے حالات خوب جانتا ہے اور اپنی تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 46
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 247
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 247
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 248
آیت 12:100 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:100 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:100 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 247 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 247 · نسخ مصحف (612 صفحات): 248.
آیت 12:100 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 46.
آیت 12:100 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:100: حروف کی تعداد 166، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:100 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:100 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,696 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:100 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:100 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔