سورۃ یوسف 12:21 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1617، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 237 پر ہے۔
وَقَالَ ٱلَّذِي ٱشۡتَرَىٰهُ مِن مِّصۡرَ لِٱمۡرَأَتِهِۦٓ أَكۡرِمِي مَثۡوَىٰهُ عَسَىٰٓ أَن يَنفَعَنَآ أَوۡ نَتَّخِذَهُۥ وَلَدٗاۚ وَكَذَٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلِنُعَلِّمَهُۥ مِن تَأۡوِيلِ ٱلۡأَحَادِيثِۚ وَٱللَّهُ غَالِبٌ عَلَىٰٓ أَمۡرِهِۦ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ
مصر والوں میں سے جس نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی 1 سے کہا کہ اسے بہت عزت واحترام کے ساتھ رکھو، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں فائده پہنچائے یا اسے ہم اپنا بیٹا ہی بنا لیں، یوں ہم نے مصر کی سرزمین میں یوسف کا قدم جما 2دیا کہ ہم اسے خواب کی تعبیر کا کچھ علم سکھا دیں۔ اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 کہا جاتا ہے کہ مصر پر اس وقت ریان بن ولید حکمران تھا اور یہ عزیز مصر، جس نے یوسف (عليه السلام) کو خریدا اس کا وزیر خزانہ تھا، اس کی بیوی کا نام بعض نے راعیل اور بعض نے زلیخا بتلایا ہے واللہ اعلم۔
- 2 یعنی جس طرح ہم نے یوسف (عليه السلام) کو کنویں سے ظالم بھائیوں سے نجات دی، اسی طرح ہم نے یوسف (عليه السلام) کو سرزمین مصر میں ایک معقول اچھا ٹھکانا عطا کیا۔
12:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:21
Al-Mukhtasar
21- مصر میں جس آدمی نے اسے خریدا، اس نے اپنی بیوی سے کہا: اسے بہت عزت و احترام سے رکھنا۔ عین ممکن ہے کہ ہمارے ساتھ رہتے ہوئے یہ ہمیں فائدہ دے اور ہماری کوئی ضرورت پوری ہو جائے یا ہم اسے منہ بولا بیٹا بنا لیں۔ جس طرح ہم نے یوسف علیہ السلام کو قتل سے بچایا، اسے کنویں سے نکالا اور عزیز مصر کے دل میں ان کے لیے شفقت پیدا کی، اسی طرح ہم نے مصر میں ان کے قدم بھی جما دیے تاکہ ہم انھیں خوابوں کی تعبیر کا علم بھی سکھائیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے ارادے پر غالب ہے اور اس کا حکم نافذ ہو کر رہتا ہے۔ اسے کوئی مجبور کرنے والا نہیں لیکن اکثر لوگ، یعنی کافر یہ بات نہیں جانتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 237
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 237
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 238
آیت 12:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 12:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 237 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 237 · نسخ مصحف (612 صفحات): 238.
آیت 12:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 12:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:21: حروف کی تعداد 138، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,617 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔