سورۃ یوسف 12:25 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1621، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 238 پر ہے۔
وَٱسۡتَبَقَا ٱلۡبَابَ وَقَدَّتۡ قَمِيصَهُۥ مِن دُبُرٖ وَأَلۡفَيَا سَيِّدَهَا لَدَا ٱلۡبَابِۚ قَالَتۡ مَا جَزَآءُ مَنۡ أَرَادَ بِأَهۡلِكَ سُوٓءًا إِلَّآ أَن يُسۡجَنَ أَوۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ
دونوں دروازے کی طرف دوڑے1 اور اس عورت نے یوسف کا کرتا پیچھے کی طرف سے کھینچ کر پھاڑ ڈاﻻ اور دروازے کے پاس ہی عورت کا شوہر دونوں کو مل گیا، تو کہنے لگی جو شخص تیری بیوی کے ساتھ برا اراده کرے بس اس کی سزا یہی ہے کہ اسے قید کر دیا جائے یا اور کوئی دردناک سزا دی جائے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جب حضرت یوسف (عليه السلام) نے دیکھا کہ وہ عورت برائی کے ارتکاب پر مصر ہے، تو وہ باہر نکلنے کے لئے دروازے کی طرف دوڑے، یوسف (عليه السلام) کے پیچھے انہیں پکڑنے کے لئے عورت بھی دوڑی۔ یوں دونوں دروازے کی طرف لپکے اور دوڑے۔
- 2 یعنی خاوند کو دیکھتے ہی خود معصوم بن گئی اور مجرم تمام تر یوسف (عليه السلام) کو قرار دے کر ان کے لئے سزا بھی تجویز کر دی۔ حالانکہ صورت حال اس کے برعکس تھی، مجرم خود تھی جب کہ حضرت یوسف (عليه السلام) بالکل بےگناہ اور برائی سے بچنے کے خواہش مند اور اس کے لئے کوشاں تھے۔
12:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:25
Al-Mukhtasar
25- اور وہ دونوں دروازے کی طرف دوڑے۔ یوسف علیہ السلام اپنے آپ کو بچانے کے لیے اور وہ عورت اسے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے۔ اس عورت نے اسے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے اس کی قمیص پکڑی تو وہ پیچھے سے پھٹ گئی اور دروازے کے پاس دونوں کو عورت کا شوہر مل گیا۔ عزیز مصر کی بیوی نے چال بازی سے عزیز سے کہا: اے عزیز! جو شخص آپ کی بیوی سے بدکاری کا ارادہ کرے، اس کی سزا بس یہی ہے کہ اسے قید کر دیا جائے یا دردناک سزا دی جائے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 238
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 238
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 239
آیت 12:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 12:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 238 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 238 · نسخ مصحف (612 صفحات): 239.
آیت 12:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 12:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:25: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,621 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔