سورۃ یوسف 12:26 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1622، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 238 پر ہے۔
قَالَ هِيَ رَٰوَدَتۡنِي عَن نَّفۡسِيۚ وَشَهِدَ شَاهِدٞ مِّنۡ أَهۡلِهَآ إِن كَانَ قَمِيصُهُۥ قُدَّ مِن قُبُلٖ فَصَدَقَتۡ وَهُوَ مِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
یوسف نے کہا یہ عورت ہی مجھے پھسلا رہی تھی1 ، اور عورت کے قبیلے ہی کے ایک شخص نے گواہی 2دی کہ اگر اس کا کرتا آگے سے پھٹا ہوا ہو تو عورت سچی ہے اور یوسف جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 حضرت یوسف (عليه السلام) نے جب دیکھا کہ وہ عورت تمام الزام ان پر ہی دھر رہی ہے صورت حال واضح کر دی اور کہا کہ مجھے برائی پر مجبور کرنے والی یہی ہے۔ میں اس سے بچنے کے لئے باہر دروازے کی طرف بھاگتا ہوا آیا ہوں۔
- 2 یہ انہی کے خاندان کا کوئی سمجھدار آدمی تھا جس نے یہ فیصلہ کیا۔ فیصلے کو یہاں شہادت کے لفظ سے تعبیر کیا گیا، کیونکہ معاملہ ابھی تحقیق طلب تھا۔ شیر خوار بچے کی شہادت والی بات مستند روایات سے ثابت نہیں۔ صحیحین میں تین شیر خوار بچوں کے بات کرنے کی حدیث ہے جن میں یہ چوتھا نہیں ہے جس کا ذکر اس مقام پر کیا جاتا ہے۔
12:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:26
Al-Mukhtasar
26- یوسف علیہ السلام نے کہا: اس عورت ہی نے مجھ سے اس بے حیائی کا تقاضا کیا ہے۔ میں نے اس کے ساتھ ایسا کچھ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیا۔ عورت کے خاندان میں سے ایک گواہی دینے والے نے گواہی دیتے ہوئے کہا: اگر یوسف کی قمیص آگے سے پھٹی ہوئی ہے تو یہ اس عورت کی سچائی کا ثبوت ہے کہ وہ اسے اپنے وجود سے پیچھے ہٹا رہی تھی اور وہ غلط بیانی کر رہا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 238
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 238
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 239
آیت 12:26 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:26 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 12:26 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 238 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 238 · نسخ مصحف (612 صفحات): 239.
آیت 12:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 12:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:26: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,622 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:26 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔