مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:38 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1634، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 240 پر ہے۔

وَٱتَّبَعۡتُ مِلَّةَ ءَابَآءِيٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَۚ مَا كَانَ لَنَآ أَن نُّشۡرِكَ بِٱللَّهِ مِن شَيۡءٖۚ ذَٰلِكَ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ عَلَيۡنَا وَعَلَى ٱلنَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشۡكُرُونَ

میں اپنے باپ دادوں کے دین کا پابند ہوں، یعنی ابراہیم واسحاق اور یعقوب کے دین کا1 ، ہمیں ہرگز یہ سزاوار نہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو بھی شریک کریں2، ہم پر اور تمام اور لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا یہ خاص فضل ہے، لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اجداد کو بھی آباء کہا، اس لئے کہ وہ بھی آباء ہی ہیں۔ پھر ترتیب میں جد اعلٰی (ابراہیم علیہ السلام) پھر جد اقرب (اسحاق علیہ السلام) اور پھر باپ (یعقوب علیہ السلام) کا ذکر کیا، یعنی پہلے۔ پہلی اصل، پھر دوسری اصل اور پھر تیسری اصل بیان کی۔
  2. 2 وہی توحید کی دعوت اور شرک کی تردید ہے جو ہر نبی کی بنیادی اور اولین تعلیم اور دعوت ہوتی ہے۔

12:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:38 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:38

Al-Mukhtasar

38- اور میں اپنے باپ دادوں، یعنی ابراہیم و اسحاق اور یعقوب علیہم السلام کے دین پر قائم ہوں اور وہ اللہ تعالیٰ کی توحید کا دین ہے۔ ہمارے لیے یہ صحیح نہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک کریں۔ وہ اپنی وحدانیت میں یکتا ہے۔ یہ توحید اور ایمان جس پر میں ہوں اور میرے آباء و اجداد تھے، یہ ہمیں اللہ کے خاص فضل سے ملا ہے کہ اس نے ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائی اور تمام لوگوں پر بھی اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا جب ان کی طرف انبیاء بھیجے، لیکن اکثر لوگ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کا شکر نہیں کرتے بلکہ اس کی ناشکری کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
240
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
240
نسخ مصحف (612 صفحات)
241
آیت 12:38 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:38 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 12:38 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 240 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 240 · نسخ مصحف (612 صفحات): 241.

آیت 12:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 12:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:38: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,634 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:38 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play