سورۃ یوسف 12:51 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1647، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 241 پر ہے۔
قَالَ مَا خَطۡبُكُنَّ إِذۡ رَٰوَدتُّنَّ يُوسُفَ عَن نَّفۡسِهِۦۚ قُلۡنَ حَٰشَ لِلَّهِ مَا عَلِمۡنَا عَلَيۡهِ مِن سُوٓءٖۚ قَالَتِ ٱمۡرَأَتُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡـَٰٔنَ حَصۡحَصَ ٱلۡحَقُّ أَنَا۠ رَٰوَدتُّهُۥ عَن نَّفۡسِهِۦ وَإِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
بادشاه نے پوچھا اے عورتو! اس وقت کا صحیح واقعہ کیا ہے جب تم داؤ فریب کر کے یوسف کو اس کی دلی منشا سے بہکانا چاہتی تھیں، انہوں نے صاف جواب دیا کہ معاذ اللہ ہم نے یوسف میں کوئی برائی نہیں1 پائی، پھر تو عزیز کی بیوی بھی بول اٹھی کہ اب تو سچی بات نتھر آئی۔ میں نے ہی اسے ورغلایا تھا، اس کے جی سے، اور یقیناً وه سچوں میں سے ہے.2
12:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:51
Al-Mukhtasar
51- بادشاہ نے عورتوں سے مخاطب ہو کر کہا: تمھارے معاملے کی حقیقت کیا ہے جب تم نے یوسف کو حیلے سے بلایا تاکہ وہ تمھارے ساتھ بے حیائی والا معاملہ کرے؟ عورتوں نے بادشاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا: یوسف کے متہم ہونے سے اللہ کی پناہ، اللہ کی قسم! ہمیں اس میں کوئی برائی معلوم نہیں۔ اس وقت عزیز مصر کی بیوی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: اب حق واضح ہو گیا ہے۔ میں نے اسے بہکانے کی کوشش کی، اس نے مجھے نہیں بہکایا تھا۔ وہ یقیناً اپنے دعوے میں سچا اور اس الزام سے بری ہے جو میں نے اس پر لگایا تھا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 241
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 241
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 242
آیت 12:51 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:51 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 12:51 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 241 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 241 · نسخ مصحف (612 صفحات): 242.
آیت 12:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 12:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:51: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,647 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:51 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔