مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:50 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1646، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 241 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلۡمَلِكُ ٱئۡتُونِي بِهِۦۖ فَلَمَّا جَآءَهُ ٱلرَّسُولُ قَالَ ٱرۡجِعۡ إِلَىٰ رَبِّكَ فَسۡـَٔلۡهُ مَا بَالُ ٱلنِّسۡوَةِ ٱلَّٰتِي قَطَّعۡنَ أَيۡدِيَهُنَّۚ إِنَّ رَبِّي بِكَيۡدِهِنَّ عَلِيمٞ

اور بادشاه نے کہا یوسف کو میرے پاس لاؤ1 ، جب قاصد یوسف کے پاس پہنچا تو انہوں نے کہا، اپنے بادشاه کے پاس واپس جا اور اس سے پوچھ کہ ان عورتوں کا حقیقی واقعہ کیا ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لئے2، تھے؟ ان کے حیلے کو (صحیح طور پر) جاننے واﻻ میرا پروردگار ہی ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مطلب یہ ہے کہ جب وہ شخص تعبیر دریافت کر کے بادشاہ کے پاس گیا اور اسے تعبیر بتائی تو وہ اس تعبیر سے اور حضرت یوسف (عليه السلام) کی بتلائی ہوئی تدبیر سے بڑا متاثر ہوا اور اس نے اندازہ لگا لیا کہ یہ شخص، جسے ایک عرصے سے حوالہ زنداں کیا ہوا ہے، غیر معمولی علم و فضل اور اعلٰی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ چنانچہ بادشاہ نے انہیں دربار میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
  2. 2 حضرت یوسف (عليه السلام) نے جب دیکھا کہ بادشاہ اب مائل بہ کرم ہے، تو انہوں نے اس طرح محض عنایت خسوانہ سے جیل سے نکلنے کو پسند نہیں فرمایا، بلکہ اپنے کردار کی رفعت اور پاک دامنی کے اثبات کو ترجیح دی تاکہ دنیا کے سامنے آپ کا کردار اور اس کی بلندی واضح ہو جائے۔ کیونکہ داعی الی اللہ کے لئے یہ عفت و پاک بازی اور رفعت کردار بہت ضروری ہے۔

12:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:50 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:50

Al-Mukhtasar

50- بادشاہ نے جب یوسف علیہ السلام کی بیان کی ہوئی اپنے خواب کی تفصیل سنی تو اپنے وزیروں سے کہا: انھیں قید خانے سے نکالو اور میرے پاس لے آؤ۔ پھر جب بادشاہ کا قاصد سیدنا یوسف علیہ السلام کے پاس آیا تو انھوں نے اس سے کہا: اپنے بادشاہ سلامت سے جا کر کہو کہ جن عورتوں نے اپنے ہاتھ زخمی کیے تھے، ان کا کیا ماجرا ہے؟ تاکہ قید خانے سے نکلنے سے پہلے ان کی براء ت ظاہر ہو جائے۔ انھوں نے میرے ساتھ جو چال بازی کی ہے، میرا رب اسے خوب جانتا ہے۔ اس سے اس معاملے میں سے کوئی چیز چھپی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
241
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
241
نسخ مصحف (612 صفحات)
242
آیت 12:50 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:50 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 12:50 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 241 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 241 · نسخ مصحف (612 صفحات): 242.

آیت 12:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 12:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:50: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,646 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:50 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play