مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:59 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1655، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 242 پر ہے۔

وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمۡ قَالَ ٱئۡتُونِي بِأَخٖ لَّكُم مِّنۡ أَبِيكُمۡۚ أَلَا تَرَوۡنَ أَنِّيٓ أُوفِي ٱلۡكَيۡلَ وَأَنَا۠ خَيۡرُ ٱلۡمُنزِلِينَ

جب انہیں ان کا اسباب مہیا کر دیا تو کہا کہ تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو بھی ﻻنا جو تمہارے باپ سے ہے، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ میں پورا ناپ کر دیتا ہوں اور میں ہوں بھی بہترین میزبانی کرنے والوں میں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت یوسف (عليه السلام) نے انجان بن کر جب اپنے بھائیوں سے باتیں پوچھیں تو انہوں نے جہاں اور سب کچھ بتایا، یہ بھی بتا دیا کہ ہم دس بھائی اس وقت یہاں موجود ہیں۔ لیکن ہمارے دو بھائی (یعنی دوسری ماں سے) اور بھی ہیں۔ ان میں سے ایک تو جنگل میں ہلاک ہوگیا اور اس کے دوسرے بھائی کو والد نے اپنی تسلی کے لئے اپنے پاس رکھا ہے، اسے ہمارے ساتھ نہیں بھیجا۔ جس پر حضرت یوسف (عليه السلام) نے کہا کہ آئندہ اسے بھی ساتھ لے کر آنا، دیکھتے نہیں کہ میں ناپ بھی پورا دیتا ہوں اور مہمان نوازی اور خاطر مدارت بھی خوب کرتا ہوں۔

12:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:59 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:59

Al-Mukhtasar

59- جب یوسف علیہ السلام نے انھیں ان کی طلب کے مطابق اناج اور سامان دے دیا، تو انھوں نے بتایا کہ ہمارا ایک اور پدری بھائی بھی ہے جو والد محترم کے پاس ہی ہے۔ یوسف علیہ السلام نے ان سے کہا: تم اس پدری بھائی کو بھی آیندہ لے کر آنا، میں تمھیں ایک اونٹ کے وزن اٹھانے کے برابر غلہ زیادہ دوں گا۔ کیا تم نے دیکھا نہیں کہ میں وزن پورا دیتا ہوں اور کمی نہیں کرتا اور میں بہترین مہمان نواز ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
242
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
242
نسخ مصحف (612 صفحات)
243
آیت 12:59 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:59 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:59 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 242 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 242 · نسخ مصحف (612 صفحات): 243.

آیت 12:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 12:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:59: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,655 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:59 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play