سورۃ یوسف 12:64 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1660، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 243 پر ہے۔
قَالَ هَلۡ ءَامَنُكُمۡ عَلَيۡهِ إِلَّا كَمَآ أَمِنتُكُمۡ عَلَىٰٓ أَخِيهِ مِن قَبۡلُ فَٱللَّهُ خَيۡرٌ حَٰفِظٗاۖ وَهُوَ أَرۡحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ
(یعقوب علیہ السلام نے) کہا کہ مجھے تو اس کی بابت تمہارا بس ویسا ہی اعتبار ہے جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں تھا1 ، بس اللہ ہی بہترین حافﻆ ہے اور وه سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی تم نے یوسف (عليه السلام) کو بھی ساتھ لے جاتے وقت اسی طرح حفاظت کا وعدہ کیا تھا لیکن جو کچھ ہوا وہ سامنے ہے، اب میں تمہارا کس طرح اعتبار کروں؟۔
- 2 تاہم چونکہ غلے کی شدید ضرورت تھی۔ اس لئے اندیشے کے باوجود بنیامین کو ساتھ بھیجنے سے انکار مناسب نہیں سمجھا اور اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اسے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
12:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:64
Al-Mukhtasar
64- ان کے باپ نے ان سے کہا: کیا میں اس (بنیامین) کے بارے میں تم پر ویسے ہی اعتبار کر لوں جیسے اس سے پہلے اس کے حقیقی بھائی یوسف کے بارے میں کیا تھا؟! میں نے اس کے بارے میں تم پر اعتبار کیا اور تم نے اس کی حفاظت کا عہد بھی کیا اور پھر تم نے اس عہد کی پاسداری نہیں کی، لہٰذا مجھے تمھارے اس کی حفاظت کے عہد و پیمان کا کوئی اعتبار نہیں۔ میں اللہ ہی پر بھروسا کرتا ہوں۔ وہ جس کی حفاظت کرنا چاہے، اس کا بہترین محافظ ہے اور جس پر رحمت کرے، اس پر سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 243
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 243
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 244
آیت 12:64 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:64 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:64 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 243 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 243 · نسخ مصحف (612 صفحات): 244.
آیت 12:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 12:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:64: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,660 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:64 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔