مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:65 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1661، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 243 پر ہے۔

وَلَمَّا فَتَحُواْ مَتَٰعَهُمۡ وَجَدُواْ بِضَٰعَتَهُمۡ رُدَّتۡ إِلَيۡهِمۡۖ قَالُواْ يَٰٓأَبَانَا مَا نَبۡغِيۖ هَٰذِهِۦ بِضَٰعَتُنَا رُدَّتۡ إِلَيۡنَاۖ وَنَمِيرُ أَهۡلَنَا وَنَحۡفَظُ أَخَانَا وَنَزۡدَادُ كَيۡلَ بَعِيرٖۖ ذَٰلِكَ كَيۡلٞ يَسِيرٞ

جب انہوں نے اپنا اسباب کھوﻻ تو اپنا سرمایہ موجود پایا جو ان کی جانب لوٹا دیا گیا تھا۔ کہنے لگے اے ہمارے باپ ہمیں اور کیا چاہیئے1 ۔ دیکھئے تو یہ ہمارا سرمایہ بھی ہمیں واپس لوٹا دیا گیا ہے۔ ہم اپنے خاندان کو رسد ﻻدیں گے اور اپنے بھائی کی نگرانی رکھیں گے اور ایک اونٹ کے بوجھ کا غلہ زیاده ﻻئیں گے2۔ یہ ناپ تو بہت آسان ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی بادشاہ کے اس حسن سلوک کے بعد، کہ اس نے ہماری خاطر تواضع بھی خوب کی اور ہماری پونجی بھی واپس کر دی، اور ہمیں کیا چاہیئے۔
  2. 2 کیونکہ فی کس ایک اونٹ جتنا بوجھ اٹھا سکتا تھا، غلہ دیا جاتا تھا، بنیامین کی وجہ سے ایک اونٹ کے بوجھ بھر غلہ مزید ملتا۔
  3. 3 اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ بادشاہ کے لئے ایک بار شتر غلہ کوئی مشکل بات نہیں ہے، آسان ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ ذَلِك کا اشارہ اس غلے کی طرف ہے جو ساتھ لائے تھے۔ اور يَسِيرٌ بمعنی قَلِيلٍ ہے یعنی جو غلہ ہم ساتھ لائے ہیں قلیل ہے بنیامین کے ساتھ جانے سے ہمیں کچھ غلہ اور مل جائے گا تو اچھی ہی بات ہے ہماری ضرورت زیادہ بہتر طریقے سے پوری ہو سکے گی۔

12:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:65 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:65

Al-Mukhtasar

65- جب انھوں نے غلے کی وہ بوریاں کھولیں جو وہ لائے تھے تو کیا دیکھا کہ اس غلے کی قیمت بھی انھیں واپس کر دی گئی ہے۔ انھوں نے اپنے باپ سے کہا: اس قدر عزت افزائی کے بعد ہمیں اس بادشاہ سے اور کیا چاہیے؟ یہ ہمارے غلے کی قیمت جو ہم نے ادا کی تھی، وہ بھی اس نے ازراہِ کرم ہمیں واپس کر دی ہے۔ ہم اپنے گھر والوں کے لیے غلہ لائیں گے اور جس بارے میں آپ ہمارے بھائی کے متعلق فکر مند ہیں، اس سے اس کی حفاظت کریں گے اور اسے ساتھ لے جانے کے سبب ایک اونٹ پر لادا جانے والا غلہ زیادہ لائیں گےاور اتنا غلہ زیادہ دینا اس بادشاہ کے نزدیک کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
243
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
243
نسخ مصحف (612 صفحات)
244
آیت 12:65 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:65 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:65 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 243 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 243 · نسخ مصحف (612 صفحات): 244.

آیت 12:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 12:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:65: حروف کی تعداد 110، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,661 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:65 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play