مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:66 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1662، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 243 پر ہے۔

قَالَ لَنۡ أُرۡسِلَهُۥ مَعَكُمۡ حَتَّىٰ تُؤۡتُونِ مَوۡثِقٗا مِّنَ ٱللَّهِ لَتَأۡتُنَّنِي بِهِۦٓ إِلَّآ أَن يُحَاطَ بِكُمۡۖ فَلَمَّآ ءَاتَوۡهُ مَوۡثِقَهُمۡ قَالَ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٞ

یعقوب (علیہ السلام) نے کہا! میں تو اسے ہرگز ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک کہ تم اللہ کو بیچ میں رکھ کر مجھے قول وقرار نہ دو کہ تم اسے میرے پاس پہنچا دو گے، سوائے اس ایک صورت کے کہ تم سب گرفتار کر لئے جاؤ1 ۔ جب انہوں نے پکا قول قرار دے دیا تو انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی تمہیں اجتماعی مصیبت پیش آجائے یا تم سب ہلاک یا گرفتار ہو جاؤ، جس سے خلاصی پر تم قادر نہ ہو، تو اور بات ہے۔ اس صورت میں تم معذور ہو گے۔

12:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:66 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:66

Al-Mukhtasar

66- ان کے باپ نے ان سے کہا: میں اسے ہرگز تمھارے ساتھ نہیں بھیجوں گا حتی کہ تم اللہ کو گواہ بنا کر مجھ سے پختہ عہد کرو کہ تم اسے بہرصورت میرے پاس واپس لاؤ گے الا یہ کہ تم سب کسی مصیبت میں مارے جاؤ اور تم میں سے کوئی بھی نہ بچے اور تم اس کا دفاع کرنے یا اسے واپس لانے کے قابل نہ رہو۔ جب انھوں نے اس بات پر اللہ کو گواہ بنا کر یعقوب علیہ السلام سے پختہ عہد کر لیا تو انھوں نے کہا: ہماری ان باتوں پر اللہ گواہ ہے اور ہمیں اسی کی گواہی کافی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
243
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
243
نسخ مصحف (612 صفحات)
244
آیت 12:66 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:66 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:66 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 243 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 243 · نسخ مصحف (612 صفحات): 244.

آیت 12:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 12:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:66: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,662 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:66 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play