سورۃ یوسف 12:70 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 70 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1666، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 244 پر ہے۔
فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمۡ جَعَلَ ٱلسِّقَايَةَ فِي رَحۡلِ أَخِيهِ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا ٱلۡعِيرُ إِنَّكُمۡ لَسَٰرِقُونَ
پھر جب انہیں ان کا سامان اسباب ٹھیک ٹھاک کرکے دیا تو اپنے بھائی کے اسباب میں پانی پینے کا پیالہ1 رکھ دیا۔ پھر ایک آواز دینے والے نے پکار کر کہا کہ اے قافلے2 والو! تم لوگ تو چور ہو.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مفسرین نے بیان کیا ہے کہ یہ سقایہ (پانی پینے کا برتن) سونے یا چاندی کا تھا، پانی پینے کے علاوہ غلہ ناپنے کا کام بھی اس سے لیا جاتا تھا، اسے چپکے سے بنیامین کے سامان میں رکھ دیا گیا۔
- 2 الْعِير اصلاً ان اونٹوں، گدھوں یا خچر کو کہا جاتا ہے جن پر غلہ لاد کر لے جایا جاتا ہے۔ یہاں مراد اصحاب العیر یعنی قافلے والے۔
- 3 چوری کی یہ نسبت اپنی جگہ صحیح تھی کیونکہ منادی حضرت یوسف (عليه السلام) کے سوچے سمجھے منصوبے سے آگاہ نہیں تھا یا اس کے معنی ہیں کہ تمہارا حال چوروں کا سا ہے کہ بادشاہ کا پیالہ، بادشاہ کی رضامندی کے بغیر تمہارے سامان کے اندر ہے۔
12:70 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:70
Al-Mukhtasar
70- پھر جب یوسف علیہ السلام نے خادموں کو اپنے بھائیوں کے اونٹوں پر سامان اور غلہ لادنے کا حکم دیا تو بادشاہ کا غلہ ماپنے والا برتن جس کے ساتھ وہ غلہ لے جانے والوں کو ماپ کر دیتے تھے، اپنے حقیقی بھائی کے سامان میں رکھ دیا جبکہ اس بات کا ان بھائیوں کو علم نہیں تھا۔ اس کا مقصد بھائی کو پاس رکھنے کی کوئی راہ نکالنا تھا، چنانچہ جب وہ گھر جانے کے لیے روانہ ہوئے تو انھیں پیچھے سے کسی آواز دینے والے نے آواز دی: اے اونٹوں پر سامان لاد کر لے جانے والو! یقیناً تم چور ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 244
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 244
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 245
آیت 12:70 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:70 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:70 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 244 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 244 · نسخ مصحف (612 صفحات): 245.
آیت 12:70 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 12:70 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:70: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:70 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:70 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,666 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:70 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:70 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔