سورۃ یوسف 12:83 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 83 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1679، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 245 پر ہے۔
قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَكُمۡ أَنفُسُكُمۡ أَمۡرٗاۖ فَصَبۡرٞ جَمِيلٌۖ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَأۡتِيَنِي بِهِمۡ جَمِيعًاۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡحَكِيمُ
(یعقوب علیہ السلام نے) کہا یہ تو نہیں، بلکہ تم نے اپنی طرف سے بات بنالی1 ، پس اب صبر ہی بہتر ہے۔ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو میرے پاس ہی پہنچا دے2۔ وه ہی علم وحکمت واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 حضرت یعقوب (عليه السلام) چونکہ حقیقت حال سے بےخبر تھے اور اللہ تعالٰی نے وحی کے ذریعے سے انہیں حقیقت واقعہ سے آگاہ نہیں فرمایا۔ اس لئے وہ یہی سمجھے کہ میرے ان بیٹوں نے اپنی طرف سے بات بنا لی ہے۔ بنیامین کے ساتھ انہوں نے کیا معاملہ کیا؟ اس کا یقینی علم تو حضرت یعقوب (عليه السلام) کے پاس نہیں تھا، تاہم یوسف (عليه السلام) کے واقعے پر قیاس کرتے ہوئے ان کی طرف سے حضرت یعقوب (عليه السلام) کے دل میں بجا طور پر شکوک شبہات تھے۔
- 2 اب پھر سوائے صبر کے کوئی چارہ نہیں تھا، تاہم صبر کے ساتھ امید کا دامن بھی نہیں چھوڑا ۔ جمیعاً سے مراد یوسف علیہ السلام، بنیامین اور وہ بڑا بیٹا ہے جو مارے شرم کے وہیں مصر میں رک گیا تھا کہ یا تو والد صاحب مجھے اسی طرح آنے کی اجازت دے دیں یا پھر میں کسی طریقے سے بنیامین کو ساتھ لے کر آؤں گا۔
12:83 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:83
Al-Mukhtasar
83-ان کے باپ نے ان سے کہا: معاملہ ایسے نہیں ہے جیسے تم ذکر کر رہے ہو کہ اس نے چوری کی ہے بلکہ یہ بات تم نے خود گھڑی ہے تاکہ تم اس کے ساتھ بھی اسی طرح مکر و فریب کرو جیسے اس سے قبل اس کے بھائی یوسف کے ساتھ تم نے مکر و فریب کیاتھا۔ پس میرا صبر صبرِ جمیل ہی ہے۔ میں اس بارے میں اللہ تعالیٰ ہی سے شکایت کرتا ہوں۔ امید ہے اللہ تعالیٰ ان سب کو اکٹھا میرے پاس لے آئے گا، یعنی یوسف، اس کے سگے بھائی اور ان دونوں کے بڑے بھائی کو۔ بلاشبہ وہ پاک ذات میری حالت کو خوب جانتی ہے۔ وہ میرے معاملے کی تدبیر کرنے میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 245
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 245
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 246
آیت 12:83 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:83 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:83 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 245 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 245 · نسخ مصحف (612 صفحات): 246.
آیت 12:83 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 12:83 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:83: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:83 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:83 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,679 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:83 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:83 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔