مواد پر جائیں

سورۃ الذاریات 51:4 الذاريات

یہ سورۃ الذاریات کی 60 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4679، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 520 پر ہے۔

فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا

پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مُقَسِّمَاتٌ اس سےمراد وہ فرشتے ہیں جو کاموں کو تقسیم کر لیتے ہیں۔ کوئی رحمت کا فرشتہ ہے تو کوئی عذاب کا، کوئی پانی کا ہے تو کوئی سختی (قحط سالی وغیرہ) کا، کوئی ہواؤں کا فرشتہ ہے تو کوئی موت اور حوادث کا۔ بعض نے ان سب سے صرف ہوائیں مراد لی ہیں اور ان سب کو ہواؤں کی صفت بنایا ہے، جیسے فاضل مترجم نے بھی اسی کے مطابق ترجمہ کیا ہے۔ لیکن ہم نے امام ابن کثیر اور امام شوکانی کی تفسیر کے مطابق تشریح کی ہے۔ قسم سے مقصد مقسم علیہ کی سچائی کو بیان کرنا ہوتا ہے یا بعض دفعہ صرف تاکید مقصود ہوتی ہے اور بعض دفعہ مقسم علیہ کو دلیل کے طور پر پیش کرنا مقصود ہوتا ہے۔ یہاں قسم کی یہی تیسری قسم ہے۔ آگے جواب قسم یہ بیان کیا گیا ہے کہ تم سے جو وعدے کیے جاتے ہیں یقیناً وہ سچے ہیں اور قیامت برپا ہو کر رہے گی جس میں انصاف کیا جائے گا۔ یہ ہواؤں کا چلنا، بادلوں کا پانی کو اٹھانا، سمندروں میں کشتیوں اور فرشتوں کا مختلف امور کو سرانجام دینا، قیامت کے وقوع پر دلیل ہے، کیونکہ جو ذات یہ سارےکام کرتی ہے جو بظاہر نہایت مشکل اور اسباب عادیہ کےخلاف ہیں، وہی ذات قیامت والے دن تمام انسانون کو دوبارہ زندہ بھی کر سکتی ہے۔

51:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الذاریات
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الذاریات 51:4 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 51:4

Al-Mukhtasar

4- اور ان فرشتوں کی قسم جو بندوں کے وہ امور تقسیم کرتے ہیں جن کی تقسیم کا اللہ تعالیٰ نے انھیں حکم دیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
2
مدینہ مصحف (604 صفحات)
520
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
520
نسخ مصحف (612 صفحات)
521
آیت 51:4 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الذاریات (الذاريات). 114 میں سے سورت نمبر 51 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 51:4 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 51:4 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 520 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 520 · نسخ مصحف (612 صفحات): 521.

آیت 51:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 2.

آیت 51:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 51:4: حروف کی تعداد 12، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 51:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 51:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,679 ہے۔

سورۃ الذاریات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الذاریات: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 51 پر ہے۔

سورۃ الذاریات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الذاریات مکی ہے۔

کیا آیت 51:4 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 51:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الذاریات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 360 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play